خیبرپختونخوا میں 7 ماہ کے دوران ڈرون حملوں کے 55 واقعات رپورٹ
👁️ 379 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں 7 ماہ کے دوران ڈرون حملوں کے 55 واقعات رپورٹ
پشاور (ڈیلی اردو ) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 7 ماہ کے دوران کواڈکاپٹر حملوں کے 55 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2025 سے مئی 2026 تک صوبے کے مختلف اضلاع میں کواڈکاپٹرز کے ذریعے 55 حملے رپورٹ ہوئے ہیں۔
پولیس رپورٹ کے مطابق زیادہ تر حملے بنوں، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، باجوڑ، ٹانک اور ضلع خیبر میں پیش آئے۔ متعدد واقعات میں مساجد، مدارس، اسکولوں، گھروں، چیک پوسٹوں اور عوامی اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بعض حملوں میں بچوں سمیت شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔
پولیس ڈیٹا کے مطابق بکا خیل، جانی خیل، موسیٰ خیل، وادیٔ تیراہ اور ماموند ان علاقوں میں شامل ہیں جہاں کواڈکاپٹر حملوں کے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق بعض حملوں میں سیاسی شخصیات، قبائلی عمائدین اور سیکیورٹی سے متعلق مقامات کو بھی نشانہ بنایا گیا، جبکہ شادی کی تقریبات، کرکٹ میچز اور رہائشی کمپاؤنڈز پر حملوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع میں ہونے والے بیشتر کواڈکاپٹر حملوں کے پیچھے خطے میں سرگرم شدت پسند گروہوں کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ان حملوں کی ذمہ داری کھلے عام قبول نہیں کی، تاہم “آئی ایم پی” نامی گروہ نے بعض حملوں میں مبینہ طور پر اپنے کردار کا اعتراف کیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ “مجلسی عسکری کاروان” نامی گروہ نے 11 مئی 2026 کو جانی خیل میں ہونے والے کواڈکاپٹر حملے کی پہلی بار ذمہ داری قبول کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C