خیبرپختونخوا: 1,349 مطلوب دہشت گرد، سروں کی قیمت کروڑوں روپے
👁️ 446 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا: 1,349 مطلوب دہشت گرد، سروں کی قیمت کروڑوں روپے
پشاور (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے انتہائی مطلوب اور اشتہاری دہشت گردوں کی تازہ فہرست تیار کرلی ہے، جس میں 1,349 دہشت گردوں کے کوائف شامل ہیں۔ یہ فہرست صوبائی انتظامیہ اور حساس اداروں نے مشترکہ طور پر تیار کی اور اسے وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال کر دیا گیا ہے۔
ڈیلی اردو کے مطابق فہرست میں شامل درجنوں خطرناک دہشت گردوں کے سروں کی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں، جن میں 59 دہشت گردوں کے سر کی قیمت ایک سے تین کروڑ روپے کے درمیان رکھی گئی ہے۔ فہرست میں کرم کے کاظم خان کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے، کمانڈر امجد اللہ کی 2 کروڑ روپے اور باجوڑ کے مولوی فقیر محمد کی ڈیڑھ کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فہرست میں شامل دہشت گردوں کا تعلق پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، سوات، باجوڑ اور کرم سمیت مختلف اضلاع سے ہے۔ یاد رہے کہ 15 ستمبر 2025 کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ صوبے میں 1,351 خطرناک اور انتہائی مطلوب دہشت گرد موجود ہیں، جن کے سروں کی مجموعی قیمت 4 ارب 14 کروڑ 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔
ڈیلی اردو کے مطابق، آج باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارے گئے کمانڈر امجد کا نام بھی اسی فہرست میں شامل تھا۔ فہرست کے مطابق، کمانڈر امجد کا نام 605ویں نمبر پر درج ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 352 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9005 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4889 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4514 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3755 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3626 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2614 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C