خیبرپختونخوا: 2025 میں دہشت گردی کے 1,588 واقعات، 502 افراد ہلاک
👁️ 339 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا: 2025 میں دہشت گردی کے 1,588 واقعات، 502 افراد ہلاک
پشاور (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا میں سال 2025 کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی رپورٹ کے مطابق رواں سال صوبے بھر میں دہشت گردی کے 1 ہزار 588 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں 223 عام شہری ہلاک اور 570 زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے واقعات میں137 پولیس اہلکار ہلاک اور 236 زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری کے 124 اہلکار ہلاک اور 244 زخمی ہوئے، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 18 اہلکار ہلاک ہوئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران 348 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کے سب سے زیادہ 394کیسز بنوں ریجن میں درج ہوئے، جہاں:54 عام شہری ہلاک اور 125 زخمی ہوئے۔ 41 پولیس اہلکار ہلاک اور 89 زخمی ہوئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان ریجن میں 152 مقدمات درج کیے گئے، جہاں کارروائیوں کے دوران 137 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
شمالی وزیرستان میں 181 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں 38 شہری ہلاک اور 182 زخمی ہوئے۔
جنوبی وزیرستان میں 103 دہشت گردی کے واقعات میں 39 شہری ہلاک اور 86 زخمی ہوئے۔
سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر خیبرپختونخوا میں رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 502 افراد ہلاک ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق سے ایران کے لیے پروازیں اکتوبر میں بحال ہوں گی، خصوصی اجازت مل گئی
29/September/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
میانمار میں مختلف علاقوں میں جھڑپیں اور فضائی حملے، مجموعی طور پر 50 سے زائد ہلاکتیں
29/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
آسام : جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے وابستہ نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار
29/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
مستونگ کے کھڈکوچہ میں مدینہ ہوٹل دھماکے سے تباہ، قریبی املاک کو بھی نقصان
29/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
پاکپتن : دہشتگردی کی مبینہ کوشش ناکام، ٹی ٹی پی سے وابستہ شخص گرفتار
29/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
یمن : لحج کے ساحل پر حوثی میزائل حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
29/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11877 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9206 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C