خیبر اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی صورتحال کشیدہ، کئی علاقوں میں کرفیو نافذ
👁️ 296 بار دیکھا گیا
خیبر اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی صورتحال کشیدہ، کئی علاقوں میں کرفیو نافذ
میرانشاہ + باڑہ (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر قبائلی اضلاع خیبر اور شمالی وزیرستان میں سخت پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے پیر 17 نومبر کو خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ، میدان اور دوتوئی سے آگے کے تمام علاقوں میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا، جو صبح 6 بجے سے شام تک جاری رہے گا۔
انتظامیہ کے مطابق کرفیو نافذ کرنے کا مقصد حالیہ غیر یقینی حالات، ممکنہ سیکورٹی خطرات اور علاقے میں ممنوعہ سرگرمیوں، خصوصاً منشیات کی اسمگلنگ اور ٹریکنگ کی روک تھام ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ کرفیو کے دوران عام شہریوں کو غیر ضروری سفر اور نقل و حرکت سے مکمل طور پر گریز کرنا ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تیراہ اور اس کے گردونواح میں کچھ عرصے سے مشکوک نقل و حرکت اور غیر قانونی سرگرمیوں کے بڑھنے کے بعد صورتحال حساس ہو گئی تھی، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ اور فورسز نے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا۔
شمالی وزیرستان
ادھر شمالی وزیرستان میں بھی سیکیورٹی صورتحال تناؤ کا شکار ہے، جس کے باعث انتظامیہ نے دو دن کے لیے مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ ضلع میں تمام اہم سڑکیں، ذیلی راستے اور گزرگاہیں بند کر دی گئی ہیں، جبکہ ہر طرح کی عوامی آمد و رفت روک دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق صرف سیکیورٹی فورسز اور مجاز سرکاری اہلکاروں کو ضروری آپریشنل مقاصد کے لیے نقل و حرکت کی اجازت دی جائے گی۔
انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ پابندیوں کی خلاف ورزی پر سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تاہم، کرفیو اور پابندیوں کے باوجود ضروری سروسز، طبی ہنگامی ٹیمیں اور امدادی یونٹس علاقے میں موجود رہیں گے تاکہ کسی ناگزیر صورتحال میں مدد فراہم کی جا سکے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق دونوں اضلاع میں حالات پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور ضرورت پڑنے پر پابندیوں میں اضافہ یا نرمی کی جا سکتی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرفیو کے دوران تمام مین شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 276 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 465 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9005 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4889 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4534 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3755 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3627 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2614 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C