خیبر: باڑہ میں فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک، 2 زخمی
👁️ 156 بار دیکھا گیا
خیبر: باڑہ میں فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک، 2 زخمی
باڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو/ٹی این این) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق باڑہ بازار قمبر آباد کے نزدیک موٹر بارگین میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں سپیشل برانچ کے اہلکار عبدلوالی خان، محمد افضل اور قسمت خان ہلاک ہوگئے جبکہ زخمیوں میں عابد اور محمد حسین غازی شامل ہیں۔
وقوعہ کے بعد پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے، لاشوں اور زخمیوں کو حیات اباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کر دیا، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ شب پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں شدت پسندوں نے جے یو آئی رہنماء مولانا قاضی ظہور احمد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔
تین روز قبل ضلع ٹانک کے علاقے گرہ شادہ میں شدت پسندوں نے پولس کانسٹیبل اختر زمان کا گھر نذرآتش کر دیا اور اسے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ بعد ازاں اسکی لاش قریبی کھیتوں سے برآمد ہوئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 20 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 17 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
ایڈنبرا حملے: برطانوی وزیراعظم نے واقعات کو 'مسلمان دشمنی' قرار دے دیا
21/June/2026 👁️ 21 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C