خیبر: جمرود علی مسجد خودکش حملے کے مزید دو سہولت کار گرفتار، خودکش جیکٹ برآمد
👁️ 95 بار دیکھا گیا
خیبر: جمرود علی مسجد خودکش حملے کے مزید دو سہولت کار گرفتار، خودکش جیکٹ برآمد
پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں علی مسجد خودکش حملے کے مزید دو سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خیبر علی مسجد خود کش حملے کے 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق حملے کے سہولت کاروں کو جمرود کے علاقے پل غاڑہ سے گرفتار کیا، اور دوران تفتیش دونوں سہولت کاروں نے اعتراف جرم کیا ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ پہلے سے گرفتار ایک ملزم نے بھی اپنے بیٹوں کے حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ سلطان خیل میں ایک مکان سے خودکش جیکٹ بھی برآمد ہوئی ہے، جب کہ کارروائی میں مکان سے کلاشنکوف اور کارتوس بھی قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔
جمرود علی مسجد خودکش دھماکے میں ملوث مزید 3 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مبینہ ملزمان کے گھر سے خودکش جیکٹ، کلاشنکوف و دیگر اشیا برآمد کر لیا گیا ہے۔#CTD #Jamrud #Khyber #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) August 3, 2023
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 25 جولائی کو خیبر جمرود غار اوبہ پل کے قریب علاقے علی مسجد میں خودکش دھماکا ہوا تھا، جس میں ایڈیشنل ایس ایچ او جمرود عدنان آفریدی ہلالک ہوگئے تھے۔ جبکہ مسجد کی عمارت منہدم ہوگئی تھی، اور دہشت گرد کا سہولت کار گرفتار کرلیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3371 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C