خیبر: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ڈی بم دھماکہ، تین اہلکار ہلاک، دو شدید زخمی
👁️ 324 بار دیکھا گیا
خیبر: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ڈی بم دھماکہ، تین اہلکار ہلاک، دو شدید زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے علاقے برقمبرخیل میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ہونے والے آئی ڈی بم دھماکے میں تین اہلکار ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔
ڈیلی اردو کو پولیس ذرائع نے بتایا کہ تھانہ باڑہ کی حدود میں واقع برقمبرخیل کے علاقے کڑاپہ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں تین جوان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ دو اہلکار شدید زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں عامر، فدا نواز اور واجد خان شامل ہیں۔
دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ علاقے میں جاری سرچ آپریشن کے دوران پانچ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا یو بی ایل بینک پر حملہ، منیجر اور کیشیئر کو اغوا کرلیا
04/August/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
کراچی میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ، اسلحہ بھی لے گئے
04/August/2026 👁️ 23 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں داعش کے ٹارگٹڈ حملے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا ارشاد عاجز ہلاک
04/August/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9010 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4892 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4550 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3756 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3630 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2616 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C