خیبر میں ڈرون حملہ، ایک بچی ہلاک، 7 افراد زخمی، احتجاجی دھرنا جاری
👁️ 221 بار دیکھا گیا
خیبر میں ڈرون حملہ، ایک بچی ہلاک، 7 افراد زخمی، احتجاجی دھرنا جاری
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک لڑکی ہلاک جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر کے تھانہ ملوارڈ کے علاقے کڑاپہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک ڈرون مقامی گھر پر گرا، جس کے نتیجے میں ایک بچی ہلاک ہو گئی جبکہ دو خواتین اور بچوں سمیت دیگر افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں دو خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور مقامی افراد بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے۔ زخمیوں کی عیادت کے لیے عبدالغنی آفریدی، باڑہ تاجر برادری کے صدر حاجی سید ایاز وزیر، حاجی عجب خان آفریدی اور ملک عطاء اللہ بھی ہسپتال پہنچ گئے۔
دوسری جانب سکیورٹی حکام نے واقعے کی ذمہ داری دہشت گردوں پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران جب دہشت گردوں کا گھیراؤ تنگ ہوا تو فورسز کی توجہ ہٹانے کے لیے دہشت گردوں نے اکاخیل باڑہ میں سویلین آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے ایک مقامی گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ کیا، جس میں ایک معصوم بچی ہلاک ہوئی۔
ادھر خیبر باڑہ اکاخیل میں بچوں پر مبینہ ڈرون حملے کے خلاف پشاور رنگ روڈ ٹول پلازہ پر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ مظاہرین کے مطابق پولیس نے دھرنے کے شرکا پر ہوائی فائرنگ بھی کی، تاہم اس کے باوجود احتجاج جاری ہے۔
دھرنے میں ایم این اے اقبال آفریدی اور مقامی ایم پی اے بھی شریک ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ ہلاک بچی کی نماز جنازہ میں شرکت کریں اور آئندہ بے گناہ شہریوں پر ڈرون حملے نہ ہونے کی ضمانت دی جائے تو احتجاج ختم کیا جا سکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C