خیبر: وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز پر حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی
👁️ 195 بار دیکھا گیا
خیبر: وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز پر حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی
باڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کےعلاقے وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر پہلے سے نصب شدہ بارودی مواد کے دھماکے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے تھے جبکہ فائرنگ کی زد میں آنے والی سواریوں سے بھری فلائنگ کوچ میں پانچ سویلین زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع خیبر وادی تیراہ کے دواتوئی نامی علاقہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملے نتیجے میں تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ پہلے نصب شدہ بارودی مواد کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکے کے بعد دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں بیٹھے پانچ مقامی شہری بھی زخمی ہوگئے جن میں خلیل، فاروق اور اکرام اللہ شامل ہیں جبکہ دو دیگر زخمیوں کے نام معلوم نہیں ہو سکے جنکو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ واقعہ میں ایک پرائیویٹ فلائنگ کوچ جو وادی تیراہ سے باڑہ جارہی تھیں، فائرنگ کی زد میں آگئی اور اسے بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان محمد خراسان نے دعویٰ کیا ہے کہ مجاہدین نے فوج اور ایف سی پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں صوبیدار میجر سمیت سات اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوئے جبکہ ایک عدد ٹرک اور ایک پک اپ گاڑی بھی جل کر خاکستر ہوئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں پولیس کا خفیہ آپریشن، مبینہ طور پر 2 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی آپریشنز، 19 دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار بھی ہلاک
23/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
پزشکیان کا ٹرمپ کو جواب، ایران مذاکرات کیلئے تیار مگر دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا
23/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود پہلے سیکریٹری جنرل مقرر
23/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ایک سال میں افغانستان پر پاکستان کے 15 فضائی حملے، 364 شہری ہلاک 346 زخمی ہوئے، افغان میڈیا
23/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی آپریشن، ٹی ٹی پی کمانڈر تراب محسود ہلاک
23/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9170 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7451 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5246 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C