خیبر: وادی تیراہ میں عسکریت پسندوں سے گرینڈ جرگہ کے مذاکرات کا دوسرا دور مکمل
👁️ 476 بار دیکھا گیا
خیبر: وادی تیراہ میں عسکریت پسندوں سے گرینڈ جرگہ کے مذاکرات کا دوسرا دور مکمل
خیبر (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ میں عسکریت پسندوں سے خیبر گرینڈ جرگہ کے مذاکرات کا دوسرا دور مکمل ہوگیا۔
مذاکرات عسکریت پسندوں کے دو گروپوں سے ہوئے، جن میں علاقے کے خالی کرنے پر غور اور بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
ڈیلی اردو کے مطابق مذاکرات وادی تیراہ باغ میں منعقد ہوئے۔ جرگہ میں تحصیل لنڈی کوتل سے ملک تاج الدین، مفتی محمد اعجاز، ملک رزاق ذخہ خیل، ملک طاہر خان، ملک زیر احمد شاہ، ملک خالد خان اور ملک پرویز جبکہ تحصیل جمرود سے ملک صلاح الدین، چیئرمین عبدالمنان مدوخیل، ملک سید غا جان سمیت باڑہ سیاسی اتحاد کے قائدین نے شرکت کی۔
جرگہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان نے عسکریت پسندوں کے دو مختلف گروپوں سے ملاقاتیں کیں۔ ایک گروپ میں حافظ گل بہادر، لشکرِ اسلام پاکستان اور جماعت الاحرار کے نمائندے شامل تھے، جبکہ دوسرا گروپ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھتا تھا۔
ذرائع کے مطابق جرگہ ارکان نے دونوں گروپوں کو واضح پیغام دیا کہ اگر انہوں نے علاقہ خالی نہ کیا تو سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ناگزیر ہوگا، جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو نقل مکانی اور جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
عسکریت پسند گروپوں نے جرگہ کو بتایا کہ وہ مقامی آبادی کو نقصان سے بچانے کے لیے علاقے سے انخلا پر غور کر رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے مذاکرات جاری رکھیں گے۔
دونوں گروپوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ مذاکرات کے دوران انہیں اپنے بڑوں سے مشاورت کا موقع دیا جائے تاکہ ایک حتمی نتیجے پر پہنچا جا سکے۔
واضح رہے کہ دس روز قبل خیبر گرینڈ جرگہ اور عسکریت پسندوں کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ہوا تھا، جس میں عسکریت پسندوں نے قبائلی اضلاع میں شریعت کے نفاذ کا مطالبہ کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5308 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C