خیبر: وادی تیراہ کی کشیدہ صورتحال؛ قبائلی عمائدین کا نقل مکانی سے انکار
👁️ 396 بار دیکھا گیا
خیبر: وادی تیراہ کی کشیدہ صورتحال؛ قبائلی عمائدین کا نقل مکانی سے انکار
باڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ میں جاری کشیدہ اور غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر مقامی مشران، علمائے کرام، تاجر برادری اور عوامی نمائندوں پر مشتمل ایک اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو عارضی طور پر خالی کرنے کے مطالبے سمیت متعدد اہم امور پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، جرگے میں مولانا حضرت خان، مولانا محبوب، مولانا حیوا جان، قومی مشران ادم خان، ملک نصیر خان، زاہد خان، تیراہ تاجر یونین کے عہدیداران، تیراہ سیاسی اتحاد کے نمائندے اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جرگے کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مشران کو ہدایت کی کہ ممکنہ خطرات کے پیش نظر وادی کو عارضی طور پر خالی کر دیا جائے۔ تاہم قبائلی عمائدین نے فوری طور پر اس مطالبے سے اتفاق نہ کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ علاقے کو چھوڑنا ان کا “آخری آپشن” ہوگا اور ہر فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔
مشران نے اس سلسلے میں مزید گفت و شنید کے لیے تیراہ بریگیڈ میں سیکیورٹی حکام سے ملاقات کی اور ایک دن کی مہلت طلب کی۔ جرگے کے شرکاء نے اعلان کیا کہ کل افریدی اقوام کا گرینڈ جرگہ طلب کیا گیا ہے، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
جرگہ مشران نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گرینڈ جرگے میں بھرپور شرکت کریں تاکہ وادی تیراہ کے مستقبل کے حوالے سے اجتماعی فیصلہ کیا جا سکے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، وادی تیراہ میں آباد اقوام نے واضح کر دیا ہے کہ وہ نقل مکانی کے بجائے بات چیت اور امن جرگوں کے ذریعے مسائل کے حل کے حامی ہیں۔
عمائدین کا کہنا ہے کہ وہ امن و استحکام کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے، تاہم عوام کو اپنے گھروں سے بے دخل کرنے کے کسی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8817 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4534 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2441 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2081 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1885 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C