01/November/2025

خیبر پختونخوا: رواں سال دہشت گردی کے 917 واقعات، 1,085 دہشت گرد گرفتار، 367 ہلاک

👁️ 242 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر پختونخوا: رواں سال دہشت گردی کے 917 واقعات، 1,085 دہشت گرد گرفتار، 367 ہلاک

خیبر پختونخوا: رواں سال دہشت گردی کے 917 واقعات، 1,085 دہشت گرد گرفتار، 367 ہلاک

پشاور (ح ا) پاکستان کے شورش زدہ صوبے  خیبر پختونخوا میں رواں سال 917 دہشت گردی کے واقعات رپورٹ ہوئے، جن کے نتیجے میں 1,085 دہشت گرد گرفتار اور 367 ہلاک کیے گئے ہیں۔ دہشت گردی کے واقعات میں 114 پولیس اہلکار اور 176 عام شہری ہلاک ہوئے۔

 

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق صوبے کے 14 اضلاع میں سی ٹی ڈی کی اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹیکل ٹیم تعینات ہے، جو جدید ہتھیاروں سے لیس اور خصوصی تربیت یافتہ اہلکاروں پر مشتمل ہے۔ یہ ٹیم دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) انجام دیتی ہے۔

 

سی ٹی ڈی نے تفتیش کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے فنگر پرنٹس سسٹم، ڈیجیٹل فارینسک اور جدید ڈیجیٹل لیب قائم کی ہے، جس میں 11 سائنسدان اور جدید آلات دستیاب ہیں۔ اس لیب کے ذریعے اب تک 267 سے زائد کیسز حل کیے جا چکے ہیں۔

 

مزید برآں، پروونشل ڈیٹا کلیکشن اینڈ مائننگ سینٹر کے ذریعے 2024 سے اب تک 267 کیسز تکنیکی طور پر ٹریس کیے گئے، اور اتنی ہی تعداد میں کیسز مزید تفتیش کے لیے متعلقہ ٹیموں کو منتقل کر دیے گئے۔

 

سی ٹی ڈی کے کرائم سین یونٹ نے بھی رواں سال 572 تحقیقات مکمل کیں، جن میں ڈیجیٹل میپنگ نے تفتیشی عمل کو مؤثر اور تیز بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

 

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا کردار

 

CTD خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ ادارہ صوبے بھر میں دہشت گرد تنظیموں، شدت پسند نیٹ ورکس اور ان کے معاونین کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز انجام دیتا ہے۔

 

CTD پولیس، فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے دہشت گردی کی منصوبہ بندی، اسلحہ و بارود کی ترسیل اور مالی معاونت کے نیٹ ورکس کو توڑنے کے لیے کام کرتا ہے۔

 

اس کے افسران جدید تفتیشی تکنیکوں اور ٹیکنالوجی کے ذریعے دہشت گردی کے مقدمات کی تحقیقات کرتے ہیں تاکہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C