13/May/2024

خیبر کے علاقے جمرود میں گاڑی پر فائرنگ، پولیس افسر ہلاک، گن مین سمیت 3 افراد زخمی

👁️ 32 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر کے علاقے جمرود میں گاڑی پر فائرنگ، پولیس افسر ہلاک، گن مین سمیت 3 افراد  زخمی

خیبر کے علاقے جمرود میں گاڑی پر فائرنگ، پولیس افسر ہلاک، گن مین سمیت 3 افراد زخمی

جمرود (ڈیلی اردو) ‏صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں چلتی گاڑی پر فائرنگ ایک پولیس افسر ہلاک اور تین سویلین زخمی ہو گئے۔

ضلع خیبر کی تحصیل جمرود بازار کے قریب چلتی کار پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے گاڑی میں موجود پولیس اہلکار سب انسپکٹر عابد آفریدی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر عابد آفریدی جانبر نہ ہو سکا جبکہ ان کے گارڈ مین حماد آفریدی، راہ گیر ضیاء الرحمنٰ اور کباب فروش اکرام افغانی زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر ایک کی حالتِ تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق فی الحال قتل کی فوری وجہ معلوم نہ ہو سکی تاہم پولیس تحقیقات کر رہی ہے جبکہ لواحقین نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا کہہ رہے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C