دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 6 دہشت گرد ہلاک
👁️ 398 بار دیکھا گیا
دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 6 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے علاقے دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی کے لیے کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گرد ایک پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی جارہی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مناسب وقت پر ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
سیکیورٹی اداروں کے مطابق یہ کارروائی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی اور مؤثر رابطے کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔
دو روز قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ کالعدم بی ایل اے کے دہشت گرد پاکستان کی یکجہتی اور امن کے دشمن ہیں، اور ان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ “پاکستان کی سرزمین سے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔”
واضح رہے کہ 23 مئی کو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ خضدار میں بچوں کی ہلاکت کے واقعے میں کالعدم بی ایل اے ملوث تھی۔ ان کے مطابق بھارت گزشتہ دو دہائیوں سے خطے میں دہشت گردی کے ذریعے عدم استحکام پیدا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنوری 2024 سے ملک میں دہشت گردی کے 4664 واقعات ہوئے جن میں سے 1612 بلوچستان میں پیش آئے۔ رواں سال اب تک 747 دہشت گرد مختلف کارروائیوں میں ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں 203 بلوچستان میں مارے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 222 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 292 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9005 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4889 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4495 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3755 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3626 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2614 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C