دنیا بھر میں کورونا سے ایک لاکھ 84 ہزار 248 اموات، 26 لاکھ 38 ہزار 909 متاثر
👁️ 79 بار دیکھا گیا
دنیا بھر میں کورونا سے ایک لاکھ 84 ہزار 248 اموات، 26 لاکھ 38 ہزار 909 متاثر
نیویارک (ڈیلی اردو) دنیا بھر میں کورونا کا پھیلاؤ جاری ہے، مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 84 ہزار 248 ہوگئی، 26 لاکھ 38 ہزار 909 افراد متاثر ہیں، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا لمبے عرصے تک دنیا میں رہے گا۔
دنیا خطرناک وائرس کورونا کی لپیٹ میں، امریکا میں اموات کی مجموعی تعداد 45 ہزار 3463 جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 19 ہزار 175 ہوگئی ہے۔ امریکا کے بعد اٹلی میں سب سے زیادہ 25 ہزار ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
اسپین میں 21 ہزار 717 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ اسپین میں ہنگامی حالت کے نفاذ کو مزید دو ہفتے تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فرانس میں بھی صورتحال تشویشناک ہو گئی جہاں کورونا سے 21 ہزار 340 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا سے 18100 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارت میں ہلاکتیں 681 ہو گئیں جبکہ 21 ہزار 317 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ سعودی عرب میں جاں بحق افراد کی تعداد 114 ہے۔
اس کے علاوہ ایران میں 5 ہزار 297، چین میں 4 ہزار 632، بیلجیم میں 6 ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ برازیل میں بھی 2 ہزار 761 اور ترکی میں 2 ہزار 259 افراد انتقال کر چکے ہیں۔
جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے نئے متاثرین کی تعداد میں کمی آئی ہے اور گذشتہ روز صرف آٹھ نئے کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے چار بیرون ملک سے منتقلی کئے گئے ہیں۔
تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کا سب سے کم عمر مریض، ایک ماہ کا بچہ صحتیاب ہو گیا ہے۔ نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس سے ہونے والی دو نئی ہلاکتوں کے بعد ملک میں اموات کی کل تعداد 16 ہو گئی ہے۔ جرمنی نے اپنی 16 ریاستوں میں ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا۔
آج پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 13 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں مہلک وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 220 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 10503 تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈراس ادھانوم غیبریسس نے دنیا کو متنبہ کیا ہے کہ کورونا لمبے عرصے تک دنیا میں رہے گا۔ میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں اس وبا میں اضافے کا رحجان دیکھنے میں آ رہا ہے جو تشویشناک ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C