دنیا بھر میں کورونا کے 12 لاکھ سے زائد مریض، ہلاکتیں 65 ہزار تک پہنچ گئی
👁️ 104 بار دیکھا گیا
دنیا بھر میں کورونا کے 12 لاکھ سے زائد مریض، ہلاکتیں 65 ہزار تک پہنچ گئی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریض 12 لاکھ 1 ہزار 964 ہوگئے جبکہ اس سے اموات کی تعداد تقربیا 65 ہزار تک جا پہنچی ہے۔
کورونا کے دنیا بھر میں 89 ہزار 599 مریض اب بھی ہسپتالوں میں داخل ہیں، 2 لاکھ 46 ہزار 638 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں جبکہ 42 ہزار 290 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 82 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
امریکا کو کورونا وائرس کی وبا نے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے جہاں اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 11ہزار 357 تک پہنچ چکی ہے جبکہ کورونا نے امریکا بھر میں 8 ہزار 452 افراد کو لقمۂ اجل بنایا ہے۔
کورونا کے امریکا بھر میں 2 لاکھ 88 ہزار 80 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، 14ہزار 825 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں جبکہ 8 ہزار 206 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
کورونا وائرس کے باعث اموات کے حوالے سے سرِ فہرست ملک اٹلی ہے جہاں اس وائرس نے 15 ہزار 362 افراد کو موت کے منہ میں پہنچایا ہے، دوسرے نمبر پر اسپین ہے جہاں11 ہزار 947 انتقال کر چکے ہیں، 8 ہزار 452 اموات کے ساتھ تیسرے نمبر پر امریکا ہے جبکہ فرانس 7 ہزار 560 ہلاکتوں کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔
کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر اسپین ہے جہاں 1 لاکھر 26 ہزار 168 افراد اب تک اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، اٹلی 1 لاکھ 24 ہزار 632 مریضوں کے ساتھ تیسرے اور جرمنی 96 ہزار 92 کورونا مریضوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک میں اموات کی تعداد 45 جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2880 ہو گئی ہے۔
آج پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کے ہوئی ہے۔ ملک میں اب تک کورونا سے ہونے والی 45 ہلاکتوں میں سب سے زیادہ 15 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 14، پنجاب میں 12، گلگت میں 3 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C