دہشتگردی خطرہ: پشاور سمیت حساس ترین اضلاع کو 5ویں محرم الحرام سے سیل کرنے کا فیصلہ
👁️ 48 بار دیکھا گیا
دہشتگردی خطرہ: پشاور سمیت حساس ترین اضلاع کو 5ویں محرم الحرام سے سیل کرنے کا فیصلہ
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر پشاور سمیت صوبے کے حساس ترین اضلاع کو پانچویں محرم الحرام سے سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محرم الحرام میں سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
پشاور، کوہاٹ، ہنگو، ڈیرہ اسماعیل خان، کرم اور اورکرزئی میں دفعہ 144 یکم محرم الحرام سے ہی نافذ العمل ہونے کا امکان ہے جس کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پشاور کینٹ، سٹی، حیات آباد اور گلبہار کو پانچویں محرم الحرام سے سیل کیے جانے کا امکان ہے۔ سیکورٹی خدشات کے باعث پشاور میں اضافی عملے کی تعیناتی کی جائے گی اور چارسدہ، ملاکنڈ ڈویژن اور ہزارہ ڈویژن سے اضافی پولیس کی نفری طلب کی جائے گی۔
محرم الحرام میں دہشتگردی کے خطرات کے باعث حساس اضلاع میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اندرون شہر، گلبہار، پشاور کینٹ اور حیات آباد کیلئے علیحدہ علیحدہ سیکورٹی پلان تیار کیاجائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8866 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3477 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C