دہشتگردی کا خطرہ: کراچی میں ایک ماہ کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
👁️ 63 بار دیکھا گیا
دہشتگردی کا خطرہ: کراچی میں ایک ماہ کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ میں دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خطرے کے پیش نظر صوبائی حکومت نے کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی۔
حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے 10 اکتوبر کو لکھے گئے خط میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا تھا کہ شرپسند عناصر کی جانب سے شہر کا امن خراب کرنے کی اطلاعات ہیں اور حال ہی میں کراچی میں ہینڈ گرینیڈ پھینکنے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور مذہبی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں، لہذا درخواست ہے کہ ایک ماہ کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جائے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے اور شدت پسندانہ کارروائیوں سے بچنے کے لیے صوبائی حکومت نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے فوری طور پر 30 روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔
خواتین، 12 سال سے کم عمر بچے، سینئر سٹیزن، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور صحافی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5167 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C