دہشت گردی: بھارت نے پاکستان کے الزامات کو مسترد کر دیا
👁️ 320 بار دیکھا گیا
دہشت گردی: بھارت نے پاکستان کے الزامات کو مسترد کر دیا
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) بھارت نے پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف کے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کردیا، جن میں انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کو نئی دہلی سے جوڑا تھا۔
اسلام آباد کی ایک عدالت کے باہر منگل کو خودکش حملے میں 12 افراد کی ہلاکت کے چند گھنٹے بعد پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف نے الزام لگایا کہ یہ حملہ اُن گروہوں نے کیا جو "بھارتی حمایت" سے سرگرم ہیں۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ بین الاقوامی برادری حقیقت سے بخوبی واقف ہے اور پاکستان کی "مایوس کن چالوں" سے گمراہ نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہا، ''بھارت واضح طور پر ان بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کو مسترد کرتا ہے جو ایک واضح طور پر پاگل پن کا شکار پاکستانی قیادت کی طرف سے لگائے جا رہے ہیں۔‘‘
جیسوال نے مزید کہا، ''یہ پاکستان کی ایک پرانی چال ہے، جو بھارت کے خلاف جھوٹے بیانیے گھڑ کر اپنے عوام کی توجہ ملک کے اندر جاری فوجی اثرورسوخ سے متاثر آئینی بگاڑ اور اقتدار پر قبضے کی کوششوں سے ہٹانے کے لیے کی جا رہی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری حقیقت جانتی ہے اور پاکستان کی "مایوس کن کوششوں" سے متاثر نہیں ہو گی۔
کیا شریف حکومت مشکل میں ہے؟
منگل کے روز ایک خودکش حملہ آور نے اسلام آباد میں عدالت کے باہر ایک پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ کیا، جس کے نتیجے میں حکام کے مطابق، کم از کم 12 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہو گئے۔
پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف نے الزام لگایا کہ اس حملے میں وہ گروہ ملوث ہیں جو ''بھارتی حمایت‘‘ سے سرگرم ہیں، جب کہ وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یہ بم دھماکہ افغان طالبان کا ایک ''پیغام‘‘ ہے۔
پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق انہوں نے منگل کو کہا، ''ہم آج کے دھماکے کو کئی عوامل سے جوڑ رہے ہیں۔ آنے والے چند گھنٹوں میں سب کچھ واضح ہو جائے گا۔ اس واقعے کے کئی پیغامات ہیں… میں اس وقت زیادہ کچھ کہنا نہیں چاہتا، جیسا کہ اکثر بھارتی جلد بازی میں الزام تراشی کرتے ہیں۔ ہم مکمل ثبوت اور تفصیلات کے ساتھ سامنے آئیں گے۔‘‘
یہ بم دھماکہ ایسے وقت ہوا جب، شہباز شریف حکومت کو آئین میں ترمیم لا کر چیف آف ڈیفنس فورسز کے نام سے ایک نیا عہدہ قائم کرنے پر پاکستان کی حزبِ اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
لال قلعہ دھماکہ: ابھی تک ابہام
بھارتی دارالحکومت دہلی میں لال قلعہ کے قریب دس نومبر کو ہونے والے دھماکے کو بھارت سرکار نے ابھی تک سرکاری طور پر''دہشت گردانہ حملہ‘‘ قرار نہیں دیا ہے۔
حالانکہ حکومت کا کہنا ہے کہ اس کار دھماکے کی، جس میں کم از کم تیرہ افراد ہلاک اور بیس سے زائد دیگر زخمی ہوئے، کی تحقیقات انسدادِ دہشت گردی سرگرمیاں قانون (یو اے پی اے) کے تحت کی جا رہی ہیں۔
منگل کے روز وزیر داخلہ امیت شاہ کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی۔ امید کی جا رہی تھی کہ لال قلعہ دھماکے کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے کوئی واضح بیان آئے گا۔ تاہم امیت شاہ نے صرف اتنا کہا کہ ''کسی بھی امکان کو خارج نہیں کر رہے ہیں، اور تحقیقات تمام پہلوؤں سے کی جا رہی ہیں۔‘‘
وزیر اعظم نریندر مودی جو بھوٹان کے دورے پر ہیں، نے بھی صرف یہ کہا کہ تفتیشی ایجنسیاں سازش کو بے نقاب کردیں گی اور قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔
معاملہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کو سونپ دیا گیا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ وہ تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
حکومت پر نکتہ چینی
دوسری جانب، واقعے کے چھتیس گھنٹے گزر جانے کے باوجود حکومت کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان نہ آنے پر اپوزیشن کانگریس نے کہا کہ اس واقعے سے متعلق پھیل رہی مختلف قیاس آرائیوں کو ختم کرنا چاہیے اور مودی حکومت کو قوم کو اعتماد میں لینا چاہیے۔
کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا اور سپریہ شرینیت نے کہا کہ ابھی تک اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں کہ لال قلعہ کا واقعہ ''حملہ‘‘ تھا یا نہیں، کیونکہ اس کے دہشت گرد پہلو پر ابہام موجود ہے۔
انہوں نے کہا، ''حکومت، وزارتِ داخلہ یا دہلی پولیس کی جانب سے کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا۔‘‘ جب کہ وزیرِ داخلہ، ہوم سیکرٹری یا دہلی پولیس کمشنر کو پریس کانفرنس کر کے عوام کو وہ معلومات دینی چاہئیں جو شیئر کی جا سکتی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 268 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 430 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9005 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4889 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4531 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3755 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3627 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2614 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C