04/January/2023

دہشت گردی کے خلاف اپنا دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے، امریکا

👁️ 28 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
دہشت گردی کے خلاف اپنا دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے، امریکا

دہشت گردی کے خلاف اپنا دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے، امریکا

واشنگٹن (ڈیلی اردو/بی بی سی) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام نے دہشت گرد حملوں کی وجہ سے شدید نقصان اٹھایا ہے اور دہشت گردی کے خلاف اپنا دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں نیڈ پرائس نے کہا کہ پم پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے حالیہ بیان سے باخبر ہیں۔

واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے حالیہ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنے عوام کے تحفظ وسلامتی کے دفاع کا ہر حق محفوظ رکھتا ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ دہشت گردی سے پوری ریاستی قوت سے نمٹا جائے گا اور پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

نیڈ پرائس نے یہ بھی کہا کہ طالبان اپنے وعدوں کو پورا کریں تاکہ افغانستان کی سرزمیں دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C