23/October/2026

دہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے، انہیں بھرپور ضرب لگائیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

👁️ 53 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
دہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے، انہیں بھرپور ضرب لگائیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

دہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے، انہیں بھرپور ضرب لگائیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی (ڈیلی اردو) چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھے گا اور دہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے، انہیں بھرپور ضرب لگائی جائے گی۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز کو دہشت گردی کے خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے مسلسل چوکس رہنے اور اعلیٰ ترین آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں خیبرپختونخوا کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، انسدادِ دہشت گردی کی جاری کارروائیوں، سرحدی انتظامات اور صوبے میں تعینات فوجی دستوں کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پشاور آمد پر کمانڈر پشاور کور نے ان کا استقبال کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تیاریوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کا مؤثر مقابلہ کرنے کے لیے چوکسی اور پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھا جائے۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور سکیورٹی فورسز کے شہداء و غازیوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کی بھرپور حمایت سے پاکستان دہشت گردوں اور ان کے گمراہ کن نظریے کو مکمل شکست دے گا۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C