23/October/2026

کراچی میں سی ٹی ڈی کی دو کارروائیاں، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی سے مبینہ تعلق کے الزام میں 3 افراد گرفتار، دھماکا خیز مواد برآمد

👁️ 47 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کراچی میں سی ٹی ڈی کی دو کارروائیاں، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی سے مبینہ تعلق کے الزام میں 3 افراد گرفتار، دھماکا خیز مواد برآمد

کراچی میں سی ٹی ڈی کی دو کارروائیاں، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی سے مبینہ تعلق کے الزام میں 3 افراد گرفتار، دھماکا خیز مواد برآمد


کراچی (ڈیلی اردو) محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے وفاقی انٹیلی جنس ادارے کے تعاون سے کراچی میں دو مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مبینہ تعلق رکھنے والے 3 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حکام کے مطابق کارروائیوں کے دوران ایک تیار شدہ دیسی ساختہ بم، ایک دستی بم، ایک پستول، لوڈ میگزین اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق پہلی کارروائی گلستانِ جوہر کے بلاک 7 میں یونیورسٹی روڈ کے قریب کی گئی، جہاں رحیم فضل اور بالاچ بلوچ نامی دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ حکام نے دونوں پر کالعدم بی ایل اے سے وابستہ ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ دوسری کارروائی گلبائی چوک کے فلائی اوور کے نیچے کی گئی، جہاں شاہ نور رحمان خان نامی مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا، جس پر کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق کا الزام ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے ایک تیار شدہ دیسی ساختہ دھماکا خیز آلہ، ایک دستی بم، تیس بور کا پستول، ایک لوڈ میگزین اور پانچ گولیاں برآمد ہوئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ مواد کی نوعیت، ممکنہ استعمال اور ملزمان سے اس کے تعلق کی تحقیقات جاری ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ابتدائی تفتیش میں گرفتار افراد سے حساس مقامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر کو نشانہ بنانے کی مبینہ منصوبہ بندی سے متعلق معلومات سامنے آئی ہیں۔ تاہم ان دعوؤں کی مزید تحقیقات اور شواہد کی روشنی میں تصدیق ہونا باقی ہے۔

حکام نے مزید الزام عائد کیا ہے کہ بی ایل اے سے مبینہ تعلق رکھنے والے دونوں افراد بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ دوسری جانب ٹی ٹی پی سے مبینہ وابستگی رکھنے والے گرفتار شخص نے دورانِ تفتیش وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں حصہ لینے کا دعویٰ کیا ہے

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C