16/November/2025

’دی اکنامسٹ‘ کی رپورٹ: بشریٰ بی بی، عمران خان اور آئی ایس آئی کے تعلقات پر تہلکہ خیز انکشافات

👁️ 356 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
’دی اکنامسٹ‘ کی رپورٹ: بشریٰ بی بی، عمران خان اور آئی ایس آئی کے تعلقات پر تہلکہ خیز انکشافات

’دی اکنامسٹ‘ کی رپورٹ: بشریٰ بی بی، عمران خان اور آئی ایس آئی کے تعلقات پر تہلکہ خیز انکشافات

لندن (ڈیلی اردو )‏ برطانوی جریدے ’The Economist‘ نے سابق وزیرِاعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر ایک خصوصی رپورٹ شائع کی ہے، جس میں پاکستانی سیاست، حساس اداروں کے کردار اور حکومت کے فیصلوں کے طریقہ کار کے حوالے سے متعدد تہلکہ خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ پاکستانی فوج کے زیر انتظام خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) نے بشریٰ بی بی کے ساتھ رشتہ قائم نہیں کیا تھا، تاہم اس کے بارے میں ایسے اشارے موجود تھے کہ ادارہ اس تعلق سے فائدہ اٹھا رہا تھا۔

 

سابق آئی ایس آئی سربراہ جنرل فیض حمید نے بشریٰ بی بی کو مؤثر اور باریک حکمت عملی کے تحت استعمال کیا۔ حساس ادارے کے چیف کے ذریعے آئندہ ہونے والے واقعات کی معلومات بشریٰ بی بی تک پہنچائی جاتی، جو انہیں اپنے شوہر عمران خان کے سامنے روحانی بصیرت کے طور پر پیش کرتی۔ جب یہ پیش گوئیاں درست ثابت ہوتیں، تو عمران خان کا اپنی اہلیہ پر اعتماد مزید بڑھ جاتا۔

 

رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی کے کردار پر اختلافات صرف سیاسی حلقوں تک محدود نہیں تھے، بلکہ فوجی قیادت کے ساتھ عمران خان کے تعلقات بھی کشیدگی کا شکار ہو گئے تھے۔

 

کئی سینئر جنرلز، بشمول اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نے شکایت کی کہ عمران خان اپنی اہلیہ کی بات زیادہ سنتے ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسی وجہ سے 2019 میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل عاصم منیر کی برطرفی کے فیصلے کو بھی بشریٰ بی بی سے جوڑا جاتا ہے۔

 

دی اکنامسٹ نے سخت زبان میں کہا کہ ایک نیوکلیئر اسٹیٹ کا وزیرِاعظم اپنی حکومت کے فیصلے جادو اور خیالات کی بنیاد پر کر رہا تھا۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ سابق وزیرِاعظم نے اپنی سیاسی وعدوں پر عمل درآمد نہیں کیا، اور ان کی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا مرکزی کردار رہا۔ بشریٰ بی بی کے پاس اگر واقعی کوئی حقیقی طاقت (جادو) ہوتی تو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور اس کے بانی کا سیاسی سفر وہ نہیں ہوتا جو ہوا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C