راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عدنان کی ٹارگٹ کلنگ
👁️ 75 بار دیکھا گیا
راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عدنان کی ٹارگٹ کلنگ
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عدنان ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری عدنان کی گاڑی پر فائرنگ راولپنڈی کینٹ میں پولیس لائنز کے دفتر کے عین سامنے کی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ اس وقت کی جب چوہدری عدنان کی گاڑی ٹریفک سگنل پر رُکی ہوئی تھی۔
فائرنگ سے چوہدری عدنان کے چہرے پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی جبکہ واقعے میں ان کے ڈرائیور زاہد حفیظ زخمی بھی ہوئے۔
مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کی گئی جبکہ زخمی ڈرائیور کو بھی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سول لائنز کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار کو واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
سول لائینز کے علاقہ میں فائرنگ سے سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری عدنان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس، ایس پی پوٹھوہار کو واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کا حکم، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقعہ پر پہنچ گئے، 1/2
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) February 12, 2024
انہوں نے کہا کہ واقعے کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم اس کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ چوہدری عدنان 2018 میں راولپنڈی سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 11 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
تاہم 9 مئی کے واقعات کے بعد پارٹی سے علیحدگی کے باعث وہ حالیہ الیکشن میں آزاد حیثیت میں میدان میں اترے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9121 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C