راولپنڈی: پابندی کے باوجود یوم علیؑ کا جلوس نکالنے پر 100 افراد کیخلاف مقدمہ درج
👁️ 93 بار دیکھا گیا
راولپنڈی: پابندی کے باوجود یوم علیؑ کا جلوس نکالنے پر 100 افراد کیخلاف مقدمہ درج
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پنجاب حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود راولپنڈی میں یوم علی علیہ السلام کا جلوس نکالنے پر 100 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ملک بھر میں حضرت علی علیہ السلام کا یومِ شہادت آج منایا گیا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کسی بھی قسم کے اجتماع پر حکومتی پابندیاں عائد ہیں۔
گزشتہ روز پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں یوم علی علیہ السلام کے جلوسوں پر پابندی عائد کی گئی۔ حکومتی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صوبے بھر میں یوم علیؑ کی مناسبت سے جلوس و مجالس عزا منعقد کی گئیں۔ راولپنڈی میں یومِ علی علیہ السلام کا جلوس تھانہ رتہ امرال کے علاقے کوچہ شیعاں سے برآمد ہوا اور امام بارگاہ کرنل مقبول پر اختتام پذیر ہوا۔
حکومتی ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے جلوس کے شرکاء پر سینی ٹائزر سپرے بھی کیا گیا۔ جبکہ جلوس میں شامل ہونے والے ہر فرد کے ہاتھ سینی ٹائز کئے گئے۔
دوسری جانب راولپنڈی میں یوم علی علیہ السلام کا جلوس نکالنے پر 100 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ رتہ امرال پولیس کی جانب سے جلوس کے بانی ملک الیاس بھولا، شوکت جعفری، جرار حسین اور مولانا اکبر جعفری سمیت 100 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C