روس اور یوکرین کے درمیان 400 سے زائد جنگی قیدیوں کا تبادلہ
👁️ 479 بار دیکھا گیا
روس اور یوکرین کے درمیان 400 سے زائد جنگی قیدیوں کا تبادلہ
ماسکو/کییف (ڈیلی اردو) ماسکو اور کییف میں حکام نے بتایا کہ روس اور یوکرین نے جمعے کے روز آپس میں ایک دوسرے کے دو دو سو سے زائد جنگی قیدیوں کا تبادلہ کیا۔ یہ تبادلہ اس بیان کے ایک ہفتے بعد ہوا جس میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ دونوں متحارب فریقوں کے درمیان قیدیوں کا ایک بڑا تبادلہ ہونے والا ہے۔
روسی وزارت دفاع نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا، ’’205 روسی فوجیوں کو کییف کے زیر کنٹرول علاقے سے واپس لایا گیا اور ان کے بدلے 205 یوکرینی جنگی قیدی کییف کے حوالے کر دیے گئے۔‘‘
صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ روس اور یوکرین ایک دوسرے کے کُل تقریباﹰ 1,000 قیدیوں کا تبادلہ کریں گے۔ اسی موقع پر انہوں نے امریکہ کی ثالثی میں تین روزہ فائر بندی کا اعلان بھی کیا تھا، جو روس کی 9 مئی کی اس سالانہ پریڈ کے دوران نافذ رہی تھی، جس میں دوسری عالمی جنگ میں نازی جرمنی کے خلاف فتح کا جشن منایا جاتا ہے۔
جنگی قیدیوں کا تبادلہ دونوں ممالک کے درمیان اس وقت سے تعاون کے اب تک باقی چند شعبوں میں سے ایک ہے، جب روس نے فروری 2022 میں یوکرین پر حملہ کر کے جنگ شروع کی تھی۔
روسی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کے فوجیوں کو اتحادی ملک بیلاروس منتقل کیا گیا ہے، جہاں ’’انہیں ضروری نفسیاتی اور طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔‘‘
اسی دوران یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلیگرام پر لکھا کہ رہا کیے گئے زیادہ تر یوکرینی قیدی 2022 سے روس کی قید میں تھے۔
انہوں نے رہا ہونے والے یوکرینی قیدیوں کی تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں وہ نیلے اور زرد رنگ کے قومی جھنڈوں کو اپنے گرد لپیٹے، مسکراتے ہوئے اور ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C