روس نے ہلاک ہونے والے 528 یوکرینی فوجیوں کی باقیات واپس کر دیں
👁️ 345 بار دیکھا گیا
روس نے ہلاک ہونے والے 528 یوکرینی فوجیوں کی باقیات واپس کر دیں
کییف (ڈیلی اردو) یوکرینی حکام نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ روس کی جانب سے ایک مرتبہ پھر یوکرین کے سینکڑوں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی میتیں واپس کی گئی ہیں۔
یوکرین کے دفتر برائے جنگی قیدی امور کے مطابق روسی فریق کی جانب سے 528 افراد کی باقیات کییف کے حوالے کی گئیں، جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ یوکرینی فوجی ہو سکتے ہیں۔
اس عمل میں بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔
روس کی جانب سے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی، تاہم روسی سرکاری خبر ایجنسی نے ایک روز قبل رپورٹ کیا تھا کہ ہلاک شدہ فوجیوں کے تبادلے کا عمل بھی طے پایا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ماسکو 526 یوکرینی فوجیوں کی لاشیں واپس کرے گا جبکہ 41 روسی لاشیں وصول کرے گا۔
گزشتہ برسوں میں ہونے والے ایسے تبادلوں میں یوکرین کے ہلاک شدگان کی تعداد عموماً زیادہ رہی ہے۔ مبصرین کے مطابق اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ روسی فوج کی پیش قدمی کے باعث یوکرینی افواج اکثر پسپائی کے دوران اپنے ہلاک شدگان کی لاشیں واپس حاصل نہیں کر پاتیں۔
اسی دوران ماسکو اور کییف کے درمیان ایک بڑے پیمانے پر قیدیوں کا تبادلہ بھی شروع ہوا، جس میں مجموعی طور پر ایک ہزار جنگی قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔
یہ پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی سے طے پانے والی اس جنگ بندی سمجھوتے کا حصہ ہے جو نو سے 11 مئی تک نافذ رہی اور جس کا مقصد روس کے یومِ فتح کی فوجی پریڈ کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنانا تھا۔
روس گزشتہ چار سال سے یوکرین کے خلاف مکمل جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3573 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3430 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C