روس کا دعویٰ: خارکیف میں 5 ہزار یوکرینی فوجی محاصرے میں، فوری مذاکرات کی تنبیہ
👁️ 267 بار دیکھا گیا
روس کا دعویٰ: خارکیف میں 5 ہزار یوکرینی فوجی محاصرے میں، فوری مذاکرات کی تنبیہ
ماسکو / کییف (ڈیلی اردو) روس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے تقریباً پانچ ہزار فوجی خارکیف کے مشرقی حصے میں دریائے اوسکول کے قریب محاصرے کی صورتِ حال میں پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں پسپائی کا کوئی واضح راستہ نہیں مل رہا۔ تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے جمعہ کے روز صحافیوں کو بتایا کہ خارکیف کے میدانِ جنگ میں ’’ہزاروں‘‘ یوکرینی اہلکار ’’مشکل پوزیشن‘‘ میں ہیں اور روسی فوج کی پیش قدمی کے باعث ان کے لیے علاقہ چھوڑنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق
بھی ممکن نہیں۔ یوکرین کی فوج اور حکومت ماسکو کے ان بیانات کی مسلسل تردید کر رہی ہے۔
گزشتہ روز روسی فوج نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ اس نے خارکیف ریجن کے ایک اہم قصبے کوپیانسک پر قبضہ کر لیا ہے، لیکن کییف حکومت نے اس بیان کو ’’غلط اور گمراہ کن‘‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔
روس کی یوکرین کو تنبیہ: مذاکرات فوراً شروع کریں ورنہ مزید علاقے کھو دیں گے
اسی دوران روس نے یوکرین کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے فوری طور پر امن مذاکرات شروع نہ کیے تو وہ جنگ میں اپنے مزید علاقے بھی کھو سکتا ہے۔
جمعہ 21 نومبر کو ماسکو سے جاری بیانات میں کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ ’’روس کی مسلح افواج کی پیش رفت یہ بتا رہی ہے کہ مذاکرات بعد میں نہیں بلکہ ابھی شروع ہونا چاہییں۔‘‘
پیسکوف نے تصدیق کی کہ واشنگٹن کی جانب سے بھیجا گیا امن منصوبہ ماسکو کو موصول ہو چکا ہے، جس میں امریکی فریق نے جنگ کے خاتمے کے لیے روس کے کئی مطالبات شامل کیے ہیں۔
کریملن کے مطابق یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کو اس حقیقت کا احساس ہونا چاہیے کہ ’’میدانِ جنگ میں روسی افواج کی پیش قدمی‘‘ کی وجہ سے کییف حکومت کے پاس فیصلے کرنے کی آزادی کم ہو رہی ہے، اور ’’صورتحال یوکرین کے مزید علاقے کھونے کا سبب بن سکتی ہے۔‘‘
یوکرین نے روس کے حالیہ بیانات اور دعووں کو ’’دباؤ ڈالنے کی کوشش‘‘ قرار دیا ہے، جبکہ امریکی حکام نے کہا ہے کہ کوئی بھی امن منصوبہ یوکرین کی مرضی اور اس کے علاقائی مفاد کے مطابق ہونا چاہیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C