ریاست منی پور میں علیحدگی پسندوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 2 بھارتی فوجی ہلاک، 2 زخمی
👁️ 64 بار دیکھا گیا
ریاست منی پور میں علیحدگی پسندوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 2 بھارتی فوجی ہلاک، 2 زخمی
نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت کے ریاست منی پور میں علیحدگی پسندوں نے آرمی چیک پوسٹ پر گوریلا حملہ کیا جس میں بھارتی فوج کو جانی اور مالی نقصان اُٹھانا پڑا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خانہ جنگی کے شکار بھارتی ریاست منی پور کے ضلع ٹینگنوپل میں مودی سرکار نے دو روز قبل سے صبح 12 بجے سے رات گئے تک کا مکمل کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔
کرفیو کے باوجود امن عامہ کی بحالی کے لیے قائم کی گئی بھارت کی فوجی چیک پوسٹ پر حملہ آوروں نے بم پھینکے۔ جیسے ہی بھارتی فوجی اپنی جانیں بچانے کے لیے بھاگ نکلے تو حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔
حملے میں 2 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ جنھیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی شناخت وانگکھیم سومرجیت میتی اور تاکھیلمبم سیلیش کے نام سے ہوئی۔
خیال رہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حملہ منی پور کے کوکی قبیلے سے تعلق رکھنے والے گوریلا جنگجوؤں نے کیا تھا جو بھارت سے آزادی چاہتے ہیں۔
ادھر کوکی قبیلے کے عمائدین نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی پولیس کوکی شہریوں پر حملے کر رہی ہے اور انھیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ منی پور میں 3 مئی 2023 سے جاری قبائلی جھگڑے میں 180 سے زیادہ افراد ہلاک اور ہزاروں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3654 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C