سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کو آئی سی یو منتقل کردیا گیا، حالت تشویشناک
👁️ 122 بار دیکھا گیا
سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کو آئی سی یو منتقل کردیا گیا، حالت تشویشناک
کراچی (ڈیلی اردو) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کو طبیعت بگڑنے پر آئی سی یو منتقل کر دیا گیا۔
نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی کراچی کے مطابق ڈاکٹرز ان کی نگرانی کررہے ہیں تاہم انکی حالت تشویشناک ہےـ
نجی ہسپتال میں زیر علاج سید منور حسن کو طبیعت زیادہ ناساز ہونے پر جمعرات کی صبح انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کیا گیا ہے، اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ سابق امیر کو آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے اور ان کا دواؤں کے ساتھ ساتھ ضروری علاج کیا جارہا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ڈاکٹرز کی ٹیم مستقل نگرانی اور رابطے میں ہیں، سید منور حسن کی صحت کے لیے جو ممکن ہوا انشاء اللہ وہ کیا جائے گا۔
سید منور حسن صاحب کو آئی سی یو میں داخل کیا ہے۔ دوائیں اور ضروری علاج کیا جارہا ہے۔
ڈاکٹرز کی ٹیم مستقل نگرانی اور رابطے میں ہے۔ سید صاحب کی صحت کے لیے جو ممکن ہوا انشاءاللہ کیا جائے گا۔
اللہ تعالی ہمارے سید صاحب کو شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین
حافظ نعیم الرحمان نے سابق امیر کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ہمارے سید صاحب کو شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔
سید منور حسن صاحب کو آئی سی یو میں داخل کیا ہے۔ دوائیں اور ضروری علاج کیا جارہا ہے۔
ڈاکٹرز کی ٹیم مستقل نگرانی اور رابطے میں ہے۔ سید صاحب کی صحت کے لیے جو ممکن ہوا انشاءاللہ کیا جائے گا۔
اللہ تعالی ہمارے سید صاحب کو شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین pic.twitter.com/S8dJB4moiW— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) June 11, 2020
دو روز قبل نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی تھی۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر عبدالواسع شاکر بھی موجود تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : ڈرون حملے سے سکیورٹی اہلکار ہلاک، درابن میں پولیس پر 3 حملے ناکام
06/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا کے حساس اضلاع میں پولیس کو ڈرونز، بکتر بند گاڑیاں اور بھاری ہتھیار دینے پر غور
06/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7392 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C