سانحہ بارہ مئی کو 13 سال مکمل
کراچی (ڈیلی اردو) سانحہ بارہ مئی دو ہزار سات کو تیرہ سال مکمل ہوگئے، اس روز غیر فعال چیف جسٹس افتخار چوہدری کی آمد پر کراچی کو خون میں نہلایا گیا، پچاس سے زائد انسانی زندگیاں چھین لی گئیں جبکہ کیس میں نامزد میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔
شہداء کی یاد میں وکلا اج کے دن کو سیاہ دن کے طور پر مناتے ہوئے عدالتی امور کا بائیکاٹ کرتے ہیں اور جنرل باڈی اجلاس منعقد کرتے ہیں جس میں واقعے کی شفاف تحقیقات اور ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دیے جانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
بارہ مئی دو ہزار سات کو وکلا تحریک عروج پر تھی، اس وقت کے غیر فعال چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی کراچی آمد کے موقع پر ان کے استقبال کے لئے آنے والے سیاسی کارکنوں پر نامعلوم افراد نے گولیاں برساگئی جس میں وکلاء سمیت پچاس سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ سانحہ میں 130 سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ درجنوں گاڑیاں اور املاک بھی نذر آتش کردی گئیں تھیں،جبکہ سولہ مقدمات میں میئر کراچی سمیت چالیس سے زائد ایم کیو ایم کے کارکنان نامزد ہیں۔
اہم ترین شاہراہوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا تھا جس کے باعث وکلا اور ججز عدالت، جبکہ معزول چیف جسٹس ایئرپورٹ میں ہی محصور ہوگئے تھے ۔ اس وقت کےچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس صبیح الدین نے تحقیقات کیلئے لارجربینچ بھی بنایا، تاہم آج تک نہ توقاتل بےنقاب ہوئے اور نہ ہی کسی کو سزا ہوئی ۔
واضح رہے اس کیس میں درخواست گزار اقبال کاظمی نے کیس دوبارہ سننے اور سانحے کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کی استدعا کی تھی جبکہ عدالتی معاونین نے کمیشن بنانے کے حق میں دلائل دیے کہ دو رکنی بینچ ازسر نو تحقیقات کے لئے کمیشن بناسکتی ہے۔
درخواست میں سابق صدر پرویز مشرف ، بانی ایم کیو ایم، سابق مشیر داخلہ اور میئر کراچی وسیم اختر کو بھی فریق بنایا گیا ہے اور کہا کہا گیا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے حکم پر ایم کیو ایم نے کراچی میں قتل عام کیا، 2008 میں سندھ ہائی کورٹ کےلارجر بینچ نے درخواستوں کو ناقابل قرار دے دیا تھا۔سندھ حکومت کی جانب سے کمیشن بنانے کی مخالفت کی گئی اور مؤقف اختیار کیا گیا کہ تمام متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی بھی کی جاچکی ہے۔
یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے 12 مئی 2018 کو ہائی کورٹ کو تین ماہ میں مقدمہ نمٹانے کا حکم دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: ہرنائی میں گیس کمپنی کے 6 مزدور اغوا
02/July/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
افغانستان میں فضائی حملے: پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کر دیے
02/July/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
میزائل اور ڈرون پروگرام قومی سلامتی کی سرخ لکیر ہیں، ایرانی وزیر دفاع
02/July/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نصیر آباد میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد ہلاک
02/July/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
غزہ پر مکمل قبضہ ہمارا ہدف ہے، اسرائیلی وزیر
02/July/2026 👁️ 12 بار دیکھا گیا
پشاور میں ڈرون حملہ، خاتون ہلاک، بچوں سمیت 10 افراد زخمی
02/July/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8875 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4658 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3493 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2492 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2250 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1936 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C