ساہیوال: راستہ کے تنازع پر سید برادری کے دو گروپوں میں تصادم، 3 افراد ہلاک، 4 زخمی
👁️ 79 بار دیکھا گیا
ساہیوال: راستہ کے تنازع پر سید برادری کے دو گروپوں میں تصادم، 3 افراد ہلاک، 4 زخمی
ساہیوال (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع ساہیوال کے نواحی علاقہ ہڑپہ کے چک نمبر 10/2 ایل میں راستہ کے تنازعہ پر سید برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا کے بعد فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سید برادری کے دو گروپوں میں راستہ کی رنجش چلی آرہی تھی گزشتہ روز راستہ میں مقتول پارٹی نے ہل رکھا ہوا تھا۔ جس پر فریقین میں جھگڑا اور فائرنگ شروع ہو گئی۔ جس کے نتیجہ میں تین افراد 52 سالہ زوار حسین، 56 سالہ سید اسرار حسین اور 40 سالہ رضوان حیدر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ تین افراد جن میں 20 سالہ محمد کریم عباس، 40 سالہ آفتاب حسین اور 50 سالہ سعید عالم حسین وغیرہ شدید زخمی ہوگئے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد کریم عباس اور آفتاب حسین کی حالت تشویش ناک ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ راستے میں پڑے ہل نہ اٹھانے پر جھگڑے کے بعد پیش آیا، معمولی نوعیت کے تنازعہ پر طیش میں آ کر شکیل عباس اور انکے بھائی عقیل عباس نے دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد موقعہ پر ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منقل کر دیا گیا، فائرنگ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جنکی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ ہڑپہ میں سید عمار رضا ولد سید حسن علی شاہ کی مدعیت میں نامزد ملزمان شکیل عباس، عقیل عباس پسران سید ممتاز حسین، مظفر عباس، ثمر عباس پسران سید گل عباس، طیب مرتضیٰ ولد مرتضٰی شاہ اور اختر عباس ولد حسن شاہ کے خلاف قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ کرلیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C