سرحدی حملہ: ایران، پاکستان اور افغانستان یونٹ پر حملہ، 10 اہلکار ہلاک، 2 زخمی
👁️ 1036 بار دیکھا گیا
سرحدی حملہ: ایران، پاکستان اور افغانستان یونٹ پر حملہ، 10 اہلکار ہلاک، 2 زخمی
تہران + اسلام آباد (ڈیلی اردو رپورٹ) ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقے "بچہ راہی" میں ہفتے کی صبح ایک ہلاکت خیز حملے میں کم از کم 10 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نشانہ بننے والی یہ مسلح یونٹ ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) سے منسلک تھی اور اس میں ایرانی، پاکستانی اور افغان شہری شامل تھے۔
یہ واقعہ ایران، پاکستان اور افغانستان کے سنگم پر واقع گلشن بارڈر ریجن کے زیرو پوائنٹ پر پیش آیا۔ یونٹ کی کمان مقامی IRGC شخصیات ہوشنگ سوریزہی اور یاسر نوشیروانی کے پاس تھی۔
مشرقی ایران میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے حلوش نیوز کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اکثریت اُن سابق افغان فوجیوں کی تھی جو 2021 میں افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد ایران اور پاکستان منتقل ہوئے تھے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان افراد کو IRGC نے بلوچ شہریوں کو دبانے، سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے، اور دیگر جرائم – جن میں ایندھن برداروں کا قتل، چوری اور افغان مہاجرین کے خلاف جنسی جرائم شامل ہیں – کے لیے بھرتی کیا تھا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت
ہلاک شدگان میں درج ذیل افراد کی شناخت کی گئی ہے محمد عارف حسین، محمد اکرم سپاہی، ثناء پہرہ، عرفان بلوچ، نظیر نوٹی زہی، سابق افغان فوجی اسد، بزگل، نعمت، احمد، اور عمر شامل ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں یاسر نوشیروانی اور ایک افغان باشندہ جس کی شناخت "پہلوان" کے نام سے ہوئی ہے، شامل ہیں۔
حملے کی نوعیت
حملہ آوروں نے نہ صرف یونٹ کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا بلکہ ان کی تین گاڑیوں اور فوجی ساز و سامان کو بھی آگ لگا دی۔ یونٹ کے ہتھیار بھی حملہ آور اپنے ساتھ لے گئے۔
تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 422 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 302 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 285 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 397 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 512 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 505 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4844 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3589 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2575 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C