سرینگر: بھارتی تحقیقاتی ادارے کا ’کشمیر ٹائمز‘ کے دفتر پر چھاپہ
👁️ 233 بار دیکھا گیا
سرینگر: بھارتی تحقیقاتی ادارے کا ’کشمیر ٹائمز‘ کے دفتر پر چھاپہ
سرینگر / نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی انسدادِ دہشت گردی یونٹس نے جمعرات کی شب معروف اخبار کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ بھارتی پولیس کے مطابق یہ کارروائی ایک مبینہ ’’فوجداری سازش‘‘ کی تفتیش کے سلسلے میں کی گئی، جبکہ ادارے نے ان الزامات کو ’’بے بنیاد‘‘ قرار دے کر سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (SIA) نے دعویٰ کیا کہ چھاپے کا مقصد کشمیر ٹائمز کے اُن مبینہ روابط کی جانچ کرنا تھا جو ’’علیحدگی پسند اور دیگر ملک دشمن عناصر‘‘ کے ساتھ بھارت کے اندر اور بیرونِ ملک موجود ہیں۔
تاہم کشمیر ٹائمز نے اپنے بیان میں کہا کہ جس دفتر پر چھاپہ مارا گیا وہ گزشتہ چار برس سے بند اور غیر فعال ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ 1954 میں قائم ہونے والا کشمیر ٹائمز سن 2022 میں اسی نوعیت کے ایک سرکاری چھاپے اور دفتر کی سیلنگ کے بعد صرف آن لائن اشاعت تک محدود ہو چکا ہے۔
کشمیر ٹائمز نے الزام لگایا کہ ’’ہمارے خلاف یہ کارروائیاں دباؤ بڑھانے، ساکھ کو نقصان پہنچانے اور بالآخر ہمیں خاموش کرانے کی کوشش ہیں۔‘‘
ایس آئی اے نے اپنے بیان میں کہا کہ چھاپے کے دوران ایک ریوالور، چند گولیاں اور خالی خول برآمد کیے گئے ہیں۔ ادارے کے مطابق اس برآمدگی سے ’’غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور ممکنہ طور پر انتہا پسند یا ملک دشمن عناصر سے روابط‘‘ کے شبہات کو تقویت ملتی ہے، جن کی مزید تفصیلی تفتیش ضروری ہے۔
حکام نے کشمیر ٹائمز کے مالک پرابودھ جموال کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔
صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (CPJ) نے ان کارروائیوں کو ’’انتہائی تشویشناک‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات جموں و کشمیر میں میڈیا پر بڑھتے ہوئے دباؤ کی نشاندہی کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C