سعودی عرب، یمن میں حوثیوں کے خلاف جنگ میں امریکا کے رویے سے مایوس
👁️ 46 بار دیکھا گیا
سعودی عرب، یمن میں حوثیوں کے خلاف جنگ میں امریکا کے رویے سے مایوس
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی شاہی خاندان کے ایک سینئر رکن اور سابق انٹیلی جنس چیف نے کہا کہ سعودی عرب یمن کی ایران کی حمایت یافتہ حوثی تحریک سے مملکت اور خطے کو درپیش سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے حوالے سے امریکی اقدامات پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکا اور سعودی عرب کے درمیان روایتی طور پر مضبوط تعلقات 2018 میں سعودی ایجنٹوں کے ہاتھوں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل اور یمن کی تباہ کن جنگ سے متاثر ہو گئے تھے۔
سعودی شہزادہ ترکی الفیصل نے حوثی میزائل اور ڈرون حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی تعلقات کو اسٹریٹیجک سمجھتے ہیں، لیکن ہم محسوس کرتے ہیں کہ امریکا نے ایک ایسے وقت میں ہمیں مایوس کیا ہے جب ہم نے سوچا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کو خطے کی سیکیورٹی اور استحکام کو لاحق خطرات کا ایک ساتھ مل کر سامنا کرنا چاہیے اور وہ اس پر اکتاہٹ کا شکار ہونے کے بجائے اسے مشترکہ خطرہ سمجھیں گے۔
ان کا یہ تبصرہ پیر کو شائع ہونے والے سعودی اخبار عرب نیوز کے ساتھ ایک ویڈیو انٹرویو میں منظرعام پر آیا۔
امریکی سیکیورٹی پر انحصار اور بھروسہ کرنے والے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے خطے کی سیکیورٹی کے حوالے سے امریکا کی عدم دلچسپی پر جھنجھلاہٹ کا اظہار کیا ہے۔
یوکرین کے تنازع نے اس تناؤ کو مزید نمایاں کیا ہے کیونکہ تیل پیدا کرنے والے خلیجی ممالک نے روس کو الگ تھلگ اور قیمتوں پر قابو پانے کے لیے مزید تیل پیدا کرنے کے مغربی مطالبات کی مزاحمت کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C