سعودی عرب: امیر غیر ملکیوں کیلئے شراب کی فروخت کی منظوری
👁️ 218 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: امیر غیر ملکیوں کیلئے شراب کی فروخت کی منظوری
ریاض (ڈیلی اردو/روئٹرز) سعودی عرب نے خاموشی کے ساتھ بعض امیر غیر سعودی اور غیر مسلم باشندوں کو شراب خریدنے کی اجازت دے دی ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ اقدام مملکت میں دہائیوں سے نافذ سخت پابندیوں میں ایک اہم نرمی کی علامت ہے، جسے مستقبل میں سیاحوں تک بھی توسیع دی جا سکتی ہے۔
کئی دہائیوں سے ریاض میں واقع سفارت کاروں کے لیے مخصوص علاقہ باقی شہر سے الگ تھلگ سمجھا جاتا رہا ہے۔ یہ علاقہ پرتعیش رہائش گاہوں، سرسبز راستوں اور بلند معیارِ زندگی کی علامت ہے، جہاں چائے خانوں اور کافی شاپس پر مبنی ثقافت سعودی اور غیر ملکی دونوں کے لیے کشش رکھتی ہے۔
اب اسی علاقے میں واقع ایک رہائشی کمپلیکس کے اندر قائم ایک چھوٹا سا سٹور سعودی عرب کی حساس پالیسی تبدیلیوں کا عملی مظہر بن گیا ہے، جہاں امیر غیر مسلم غیر ملکیوں کو محدود پیمانے پر شراب فروخت کی جا رہی ہے۔
سعودی عرب، جو مسلمانوں کے دو مقدس ترین مقامات کی سرزمین ہے، نے سنہ 1952 میں شراب کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی تھی۔ تاہم حالیہ برسوں میں اپنی عالمی شبیہ کو تبدیل کرنے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سعودی حکومت نے سماجی و اقتصادی اصلاحات کا سلسلہ شروع کیا ہے، جس کے تحت خود کو ایک نسبتاً معتدل معاشرے کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
ان اصلاحات کے تحت خواتین کو ڈرائیونگ سمیت متعدد آزادیوں دی گئیں، جبکہ میوزک فیسٹیولز، کامیڈی شوز اور فیشن ایونٹس کے انعقاد کی بھی اجازت دی گئی۔ مبصرین کے مطابق شراب کی محدود قانونی فروخت کی اجازت ان اصلاحات میں سب سے جرات مندانہ قدم تصور کی جا رہی ہے۔
ریاض میں پہلا سرکاری شراب سٹور جنوری 2024 میں کھولا گیا تھا، تاہم ابتدائی طور پر اس تک رسائی صرف غیر مسلم سفارت کاروں تک محدود تھی۔ سنہ 2025 کے اختتام پر بغیر کسی باضابطہ اعلان کے نافذ ہونے والے نئے ضوابط کے تحت اب پریمیم ریزیڈنسی رکھنے والے امیر غیر مسلم تارکینِ وطن کو بھی بیئر اور وائن خریدنے کی اجازت دی گئی ہے۔
اس سٹور تک رسائی کے لیے یا تو پریمیم ریزیڈنسی پرمٹ ہونا ضروری ہے، جس کی سالانہ فیس ایک لاکھ سعودی ریال ہے، یا پھر درخواست گزار کی ماہانہ آمدنی کم از کم 50 ہزار سعودی ریال ہونی چاہیے۔ داخلے کے وقت سکیورٹی عملہ رہائشی کارڈ یا تنخواہ کا سرٹیفکیٹ طلب کرتا ہے۔
غیر ملکی سیاحوں کو اس سٹور میں داخلے کی اجازت نہیں۔
سٹور سے خریداری ماہانہ پوائنٹس پر مبنی راشننگ نظام کے تحت ہوتی ہے، تاہم صارفین کے مطابق یہ مقدار ذاتی استعمال کے لیے کافی ہے۔ سفارت کار اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرنے والے غیر ملکی صارفین کے مطابق سٹور میں مختلف اقسام کی شراب دستیاب ہے، اگرچہ قیمتیں مغربی ممالک کے مقابلے میں دو سے تین گنا زیادہ ہیں، تاہم بلیک مارکیٹ کے مقابلے میں یہ سستی ہیں۔ ایک برطانوی کمپنی کے عہدے دار کے مطابق جانی واکر کی ایک بوتل تقریباً 124 ڈالر میں دستیاب ہے۔
سعودی حکومت نے تاحال اس پالیسی تبدیلی پر کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا، جبکہ سٹور کا نام آن لائن نقشوں پر بھی درج نہیں۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ زیادہ تر لوگوں کو اس سہولت کا علم زبانی اطلاعات کے ذریعے ہوا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سعودی عرب ظہران اور جدہ میں مزید دو شراب خانے کھولنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ ایک شراب خانہ ظہران میں آرامکو کمپاؤنڈ میں غیر مسلم ملازمین کے لیے قائم کیا جائے گا، جبکہ دوسرا جدہ میں غیر مسلم سفارت کاروں کے لیے مختص ہو گا۔ ذرائع کے مطابق دونوں سٹورز کے سنہ 2026 میں کھلنے کی توقع ہے۔
ماہرین اس پیش رفت کو ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کا حصہ قرار دے رہے ہیں، جس کا مقصد سعودی معاشرے کو محدود حد تک لبرل بنانا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5074 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C