سعودی عرب: جدہ میں حرمین ہائی اسپیڈ ریل اسٹیشن میں آتشزدگی، 10 افراد زخمی
👁️ 210 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: جدہ میں حرمین ہائی اسپیڈ ریل اسٹیشن میں آتشزدگی، 10 افراد زخمی
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے شہر جدہ میں حرمین ہائی اسپیڈ ریل ریلوے اسٹیشن میں آتشزدگی کے باعث 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جن میں سے 5 کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ باقی افراد کو موقعے پر ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا ہے۔
جدہ محکمہ صحت میں ہنگامی شعبے کے سربراہ ڈاکٹر سامر اسرہ نے بتایا ہے کہ جدہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ان کے مطابق ریلوے اسٹیشن میں محکمہ صحت کی آٹھ ٹیمیں طبی امداد کے لیے موجود ہیں۔ علاوہ ازیں ہلال احمر کی بھی ٹیمیں امداد فراہم کر رہی ہیں۔ دوسری طرف جدہ ریلوے سٹیشن میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔
مکہ گورنریٹ نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ اسٹیشن کی چھت میں آگ لگی ہے۔ محکمہ شہری دفاع کی زمینی و فضائی ٹیمیں آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ حرمین ریلوے اسٹیشن میں آگ پر قابو پانے کی کارروائی جدہ کے کمشنر شہزادہ مشعل بن ماجد کی نگرانی میں ہو رہی ہے جو وہاں اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں۔فوری طور پر آتشزدگی کی وجوہات بھی معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔
سعودی سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ ریلوے اسٹیشن کے قریب تماشائیوں کے جمع ہونے سے ایک طرف امدادی ٹیموں کے کام میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے تو دوسری طرف دھواں سونگھنے سے لوگ متاثر ہوسکتے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق العریبیہ ٹی وی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹرین اسٹیشن سے کالے دھوئیں کے بادل نظر آ رہے ہیں اور اس کے گرد ہیلی کاپٹرز منڈلا رہے ہیں۔
العریبیہ ٹی وی کے مطابق یہ آگ مقامی وقت کے مطابق 12:35 پر لگی۔شاہ سلمان نے سعودی عرب کے مقدس شہروں مکہ اور مدینہ کے درمیان تیز ترین مسافر ٹرین سروس کا افتتاح گذشتہ برس کیا تھا۔ اس ٹرین کی رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔حرمین ریلوے کا ٹریک 450 کلومیٹر طویل ہے اور اس کو تعمیر کرنے پر 6.7 ارب یورو لاگت آئی تھی۔ یہ ریلوے لائن مقدس شہروں مکہ اور مدینہ کو آپس میں ملاتی ہے۔
مکہ کا ریلوے سٹیشن مسجد الحرام سے چار کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ حکام کے مطابق اس ریلوے سٹیشن میں ایک گھنٹے میں 20 ہزار مسافروں کو سفری سہولیات مہیا کی جاسکتی ہیں۔یہ ریلوے لائن دو مراحل میں مکمل کی گئی تھی اور اس میں سعودی، فرانسیسی، چینی اور سپین کی کمپبنیوں نے حصہ لیا تھا۔ منصوبے کی تکمیل میں تقریباً چھ سال کا عرصہ لگا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 183 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3012 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C