سعودی عرب: عرب اتحاد کا یمن میں دو ہفتے کیلئے جنگ بندی کا اعلان
👁️ 187 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: عرب اتحاد کا یمن میں دو ہفتے کیلئے جنگ بندی کا اعلان
ریاض (ڈیلی اردو) عرب اتحاد نے یمن میں دو ہفتے کے لیے مکمل اور جامع جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ یمن میں جنگ بندی کا اعلان کررونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
العربیہ کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ یمن میں جنگ بندی آج جمعرات 9 اپریل سے رات 12 بجے 29 اپریل دو دو ہفتے کے لیے نافذ کردی گئی ہے۔ جنگ بندی میں حالات کے پیش نظر توسیع کی جا سکتی ہے۔
خیال رہے کہ یمن میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی طرف سے متعدد بار متحارب فریقین، یمن کے حوثی باغیوں اور یمنی حکومت سے اپیل کی گئی تھی۔
یمن کے لیے اقوام متحدہ کےخصوصی ایلچی مارٹن گریفیتھس کی کوششوں سے جنگ بندی عمل میں لائی گئی ہے۔ یمن میں جنگ بندی کے ساتھ ساتھ تمام فریقین میں تنازع کے سیاسی حل کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
العربیہ چینل سے بات کرتے ہوئے کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ جنگ بندی صرف یمنی قوم کے لیے کی گئی ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ یمن میں حوثی باغی بھی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یمن کے تنازع کا سیاسی حل دیگر تمام آپشنز سے زیادہ مفید اور بہتر ہے۔ کرنل المالکی نے کہا کہ کررونا کی وباء سے نمٹنے کے لیے عرب اتحاد یمنی حکومت کی ہرممکن مدد کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانیت کے لیے امدادی مشن جنگ اور فوجی کارروائیوں پر مقدم ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C