06/April/2020

سعودی عرب میں کررونا وائرس کے باعث پھنسے عمرہ زائرین کی پاکستان واپسی کا عمل شروع

👁️ 170 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سعودی عرب میں کررونا وائرس کے باعث پھنسے عمرہ زائرین کی پاکستان واپسی کا عمل شروع

سعودی عرب میں کررونا وائرس کے باعث پھنسے عمرہ زائرین کی پاکستان واپسی کا عمل شروع

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں کررونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہیں رہ جانے والے عمرہ زائرین کی وطن واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق اتوار کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پاسپورٹ حکام کی جانب سے لاک ڈاؤن کے باعث سعودی عرب میں پھنس جانے والے عمرہ زائرین کی ان کے وطن واپسی کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق وزارت حج و عمرہ اور وزارت صحت کے تعاون سے تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ مسافروں کو روانہ کیا جارہا ہے۔

شاہی فرمان کے تحت سعودی عرب میں ویزے کی معیاد ختم ہونے والے زائرین کو جرمانے اور قید کی سزاؤں سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2300 سے زائد ہوچکی ہے جن میں سے 34 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سعودی عرب میں 15 مارچ سے غیر ملکی پروازوں کی آمدورفت روک دی گئی تھی جب کہ 23 مارچ سے ملک بھر میں 21 روز کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے لیے مزید سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

حفاظتی اقدامات کے تحت تمام مساجد بشمول مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے اندرونی اور بیرونی حصے میں پنجگانہ نماز اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر مکمل پابندی عائد کی جاچکی ہے تاہم اب حرم شریف میں مطاف کے حصے میں طواف کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C