سعودی عرب میں 1100 سے زائد غیر قانونی ویب سائٹس بند کر دی گئیں
👁️ 184 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں 1100 سے زائد غیر قانونی ویب سائٹس بند کر دی گئیں
ریاض (ڈیلی اردو) سعودی حکام نے ملک بھر میں 1100سے زائد غیر قانونی ویب سائیٹس بند کر دیں۔
سعودی عرب میں شائع ہونے والے ایک اخبارکی رپورٹ کے مطابق سعودی اتھارٹی فار انٹلکچول پراپرٹی نے بغیر اجازت کسی دوسری ویب سائٹس کا مواد اپ لوڈ کرنے کی شکایات پر 4 ہزار 657 ویب سائٹس پر اپ لوڈ کئے گئے مواد کی چھان بین کی، ان میں سے 1110 کے خلاف کارروائی کی گئی۔
حکام نے سعودی عرب کے مقامی شہریوں اور وہاں مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ وہ کاپی رائٹس کا قانون نافذ کرانے میں اپنا کردار ادا کریں جہاں بھی خلاف ورزی دیکھیں فوری طور پر اس کی اطلاع دیں۔
سعودی اتھارٹی فار انٹلکچول پراپرٹی نے ہدایت کی ہے کہ تمام ویب سائٹس کو کاپی رائٹس کی پابندی کریں، کسی بھی ٹی وی کی نشریات، فلموں اور ریڈیو ٹی وی سیریز کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی ویب سائٹس کے خلاف کارروائی ہو گی، اور جو بھی خلاف ورزی میں ملوث پایا جائے گا اسے کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C