سندھ میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی نئی ریڈ بک جاری
👁️ 291 بار دیکھا گیا
سندھ میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی نئی ریڈ بک جاری
کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ سندھ میں سی ٹی ڈی نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی تازہ ترین ریڈ بک جاری کر دی ہے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست پر مبنی ’ریڈ بک‘ کا دسواں ایڈیشن جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 203 صفحات پر مشتمل اس ریڈ بک میں دہشت گردوں سے متعلق اہم معلومات شامل کی گئی ہیں، جن میں وہ افراد بھی شامل ہیں جن کے سروں کی قیمت مقرر کی جا چکی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق نئی ریڈ بک میں مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی تازہ ترین تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔ اس دستاویز میں کالعدم داعش، کالعدم القاعدہ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر کالعدم بلوچ عسکریت پسند تنظیموں سے وابستہ مطلوب افراد کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔
ریڈ بک میں مطلوب افراد کی تصاویر، کوائف اور ان کے نیٹ ورکس سے متعلق اہم معلومات بھی درج کی گئی ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق یہ ریڈ بک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں معاونت کے لیے ایک اہم دستاویز ہے، جبکہ اس کا مقصد مختلف سکیورٹی اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے کو مؤثر بنانا اور مطلوب دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا ہے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ریڈ بک کا نیا ایڈیشن صوبے میں انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C