سندھ: کراچی سے داتا دربار دھماکے میں ملوث کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد گرفتار
👁️ 34 بار دیکھا گیا
سندھ: کراچی سے داتا دربار دھماکے میں ملوث کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور رینجرز سندھ نے مشترکہ طور پر کراچی کے علاقے نیول کالونی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے داتا دربار بم دھماکے میں ملوث کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک اہم رکن کو گرفتار کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد کی شناخت میر وایس کے نام سے ہوئی ہے اور اس کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ گرفتار ملزم نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی ہے۔
سی ٹی ڈی کی پریس ریلیز کے مطابق ملزم ساتھیوں کے ساتھ مل کر کراچی میں امن کو سبوتاژ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ملزم ایف سی چیک پوسٹ پر حملے اور لاہور میں داتا دربار میں بم دھماکے میں ملوث تھا۔
یاد رہے کہ 8 مئی 2019 کو صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں داتا دربار کے باہر خود کش دھماکے میں 4 پولیس اہلکاروں اور ایک سیکیورٹی گارڈ سمیت 10 افراد ہلاک جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
دھماکا صبح 8 بجکر 45 منٹ کے قریب داتا دربار کے گیٹ نمبر 2 کے قریب کھڑی پولیس موبائل کے پاس ہوا تھا۔
بعد ازاں 21 مئی 2019 کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) پنجاب اور انٹیلی جنس بیورو آف پاکستان (آئی بی) نے اہم آپریشن کے دوران داتا دربار کے باہر ہونے والے خودکش بم دھماکے کے ’سہولت کار’ کو گرفتار کرلیا تھا۔
مشترکہ آپریشن کے رکن اور سینئر عہدیدار نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چارسدہ کے علاقے شبقدر سے تعلق رکھنے والے بہرام خان کے بیٹے محسن خان کو حراست میں لیا۔
11 جولائی 2020 کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے داتا دربار کے باہر ہونے والے خودکش بم دھماکے کے سہولت کار محسن خان کو دو مرتبہ عمر قید جبکہ ایک مرتبہ 14 برس قید کی سزا سنا دی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت پاکستان سرحد پر بی ایس ایف کی کاروائی اسلحہ برآمد
25/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
شمالی ایتھوپیا میں جھڑپیں شدت اختیار کرگئیں، ٹیگرائے میں انٹرنیٹ سروس متاثر
25/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
غزہ میں مسلح ڈرون حادثاتی طور پر پھٹ گیا، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
25/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
نائجر میں داعش کے دو حملے، 57 سکیورٹی اہلکار ہلاک
25/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر جھڑپ، گلستان سیکٹر میں متعدد افغان طالبان ہلاک
25/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26328 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15577 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11863 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9181 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7463 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5266 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C