سوات میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کی فائرنگ، لیویز اہلکار ہلاک
👁️ 535 بار دیکھا گیا
سوات میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کی فائرنگ، لیویز اہلکار ہلاک
سوات (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے سیاحتی ضلع سوات میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈیوٹی پر تعینات لیویز اہلکار عبدالکبیر ہلاک ہوگئے۔
واقعہ تحصیل مٹہ کے دور افتادہ علاقے انظر تنگے، بیاکن میں پیش آیا، جہاں پولیو ٹیم بچوں کو قطرے پلانے کے لیے پہنچی تھی۔
ڈی پی او سوات محمد عمر کے مطابق نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے اچانک فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لیویز اہلکار عبدالکبیر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ لاش کو بعد ازاں مٹہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیم میں شامل خواتین ورکرز محفوظ رہیں، تاہم واقعے کے بعد علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ فائرنگ کے فوری بعد بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور عسکریت پسندوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
ادھر نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق قومی انسدادِ پولیو مہم ملک بھر میں دوسرے روز بھی کامیابی سے جاری ہے۔ مہم کے پہلے روز ایک کروڑ 27 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق: پنجاب میں 73 لاکھ 25 ہزار، سندھ میں 25 لاکھ 67 ہزار، خیبرپختونخوا میں 17 لاکھ 68 ہزار، بلوچستان میں 6 لاکھ 67 ہزار، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار، گلگت بلتستان میں 93 ہزار، اور آزاد جموں و کشمیر میں 2 لاکھ 46 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین دی گئی۔
ای او سی کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک بھر میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ادارے کے ترجمان نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مربوط اور مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، کیونکہ یہ ایک خطرناک بیماری ہے جو عمر بھر کی معذوری کا باعث بن سکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5067 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C