سوڈان: ملیشیا رہنما علی کُشَیب کو جنگی جرائم پر 20 برس قید کی سزا
👁️ 471 بار دیکھا گیا
سوڈان: ملیشیا رہنما علی کُشَیب کو جنگی جرائم پر 20 برس قید کی سزا
دی ہیگ (ڈیلی اردو ) بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے منگل کے روز سوڈان کے ایک ملیشیا رہنما کو ملک کی دو دہائی قبل کی خانہ جنگی کے دوران کیے گئے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر 20 سال قید کی سزا سنائی۔
بین الاقوامی فوجداری عدالت پہلے ہی علی محمد علی عبدالرحمن، المعروف علی کُشَیب، کو 2003 اور 2004 میں دارفور کے مغربی علاقے میں قتل، ریپ، تشدد اور دیگر جنگی جرائم سمیت 27 الزامات میں مجرم قرار دے چکی تھی۔
76 سالہ عبدالرحمن پر الزام تھا کہ وہ سوڈان کی بدنام زمانہ جنجوید ملیشیا کے نمایاں رہنماؤں میں شامل تھے اور خانہ جنگی کے دوران متعدد جرائم میں ’’براہِ راست‘‘ شریک رہے۔
پریذائیڈنگ جج جوآنا کورنر نے کہا کہ عبدالرحمن نے ذاتی طور پر لوگوں کو کلہاڑی اور دیگر ہتھیاروں سے پیٹا، اور سزائے موت کے احکامات بھی جاری کیے۔ عدالت نے متاثرین کے بیانات بھی پڑھ کر سنائے، جن کے مطابق جنجوید کے حملوں کے دوران ’’خون سڑکوں پر بہتا تھا، کوئی طبی امداد نہیں تھی، نہ کوئی مدد، نہ رحم۔‘‘
ملزم کی سزا میں کمی عمر، جیل میں اچھے رویے اور رضاکارانہ گرفتاری کی بنیاد پر کی گئی۔ جون 2020 سے حراست میں گزارا گیا وقت سزا میں شامل کیا جائے گا۔
اقوام متحدہ کے مطابق 2000 کی دہائی میں دارفور کے تنازع میں تین لاکھ لوگ مارے گئے جبکہ 25 لاکھ بے گھر ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں اور شمالی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے، 2 افراد زخمی، مکان کو شدید نقصان
24/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
پاراچنار: بغدی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص ہلاک
24/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
الخلیل میں اسرائیلی فوج کا بڑا آپریشن، سیکڑوں فلسطینی خاندانوں کو گھر خالی کرنے کا حکم
24/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں مزید دو آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ، پاسدران انقلاب کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
لندن: القاعدہ اور ٹی ٹی پی کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو چار سال سے زائد قید
24/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ریاض میں دو دھماکوں کی آوازیں، سعودی عرب کا بیلسٹک میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26395 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15631 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11930 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9286 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7544 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5507 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C