سویڈن: قرآن کا نسخہ نذر آتش کرنے والے کو جیل کی سزا
👁️ 151 بار دیکھا گیا
سویڈن: قرآن کا نسخہ نذر آتش کرنے والے کو جیل کی سزا
سٹاک ہوم (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی/رائٹرز/اے پی) سویڈن کی ایک عدالت نے سن 2022 میں دو مظاہروں کے دوران مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی اشتعال انگیزی کے الزام میں انتہائی دائیں بازو کے ایک کارکن کو چار ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
انتہائی دائیں بازو کے کارکن راسموس پالوڈان نے سن 2022 کے دوران مالمو میں مذہب اسلام کے خلاف مظاہرے کیے تھے اور اس میں انہیں قرآن کا ایک نسخہ جلاتے ہوئے دیکھا گیا۔
سویڈن کی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ انہوں نے ان مظاہروں کے دوران مسلمانوں، عربوں اور افریقی ممالک کے لوگوں کے خلاف اشتعال انگیز ریمارکس دیے۔
جج نکلاس سوڈربرگ نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا، “عوامی سطح پر نکتہ چینی کرنا جائز ہے، مثال کے طور پر، اسلام اور مسلمانوں کے خلاف تنقید درست ہے، تاہم لوگوں کے ایک گروپ کی توہین متعلقہ اور ذمہ دارانہ گفتگو کی حد سے واضح طور پر تجاوز نہیں کرنی چاہیے۔”
انہوں نے مزید کہا، “ان واقعات میں، اس طرح کی کوئی گفتگو نہیں تھی۔ اس کے بجائے، بیانات کا مقصد محض مسلمانوں کو بدنام کرنا اور ان کی توہین کرنا تھا۔”
انتہائی دائیں بازو کے کارکن راسموس پالوڈان کے یہ مظاہرے سویڈن میں ہونے والے ایک اور واقعے سے مختلف تھے، جہاں اسٹاک ہولم میں ایک عراقی عیسائی پناہ گزین نے بھی قرآن کو نذر آتش کیا تھا۔
پالوڈان فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے
پالوڈان خود بھی پیشے سے ایک وکیل ہیں اور انہوں نے کہا کہ وہ منگل کے روز کے اس فیصلے سے حیران نہیں ہیں۔ سویڈش اخبار ایکسپریسن نے ان کے حوالے سے لکھا کہ “اس کی توقع تھی۔ ہم اپیل کریں گے۔”
انتہائی دائیں بازو کے اشتعال انگیز کارکن پالوڈان سویڈن اور ڈنمارک دونوں کے شہری ہیں۔ انہیں اس سے پہلے بھی اسی طرح کے الزامات میں سزا سنائی گئی تھی۔
اس وقت بھی انہوں نے قصوروار نہ ہونے کی استدعا کی تھی اور اس فیصلے کے خلاف بھی اپیل کرنے کا عزم کیا تھا۔
قران جلانے کے اس واقعے نے خاص طور پر سویڈن اور ترکی کے درمیان تعلقات کشیدہ کر دیے تھے اور انقرہ کئی مہینوں تک دھمکی دیتا رہا تھا کہ وہ سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی کوشش کو ناکام بنا دے گا۔
ترکی نے کہا تھا کہ جب تک سویڈن پی کے کے سے وابستہ کرد باغیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کے وعدے نہیں کرتا اس وقت تک نیٹو میں اس کی شمولیت معطل رہے گی۔ تاہم بعد میں اس نے اپنا ویٹو واپس لے لیا اور سویڈن کو مطلوبہ رکنیت مل گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7395 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C