سپریم کورٹ: حراستی مراکز کیخلاف پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
👁️ 158 بار دیکھا گیا
سپریم کورٹ: حراستی مراکز کیخلاف پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبرپختونخوا ایکشن آرڈیننس 2019 کو غیرقانونی قرار دینے سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس قاضی محمد امین احمد اور جسٹس امین الدین پر مشتمل 3 رکنی عدالتی بینچ نے مذکورہ معاملے پر ایک لارجر بینچ کے قیام کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس پاکستان نے وفاقی اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومتوں کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے معاملے کو قومی اہمیت کا حامل قرار دیا۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کے مطابق چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کسی بھی قیمت پر آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو۔
سماعت کے دوران اٹارنی جنرل انور منصور خان اور کے پی ایڈووکیٹ جنرل شمائیل بٹ نے ویڈیو لنک کے ذریعے دلائل پیش کیے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ اپیل پر حتمی فیصلے تک پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل رہے گا۔
بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی اور اب یہ معاملہ 15 نومبر کو لارجر بینچ کے سامنے اٹھایا جائے گا۔
خیال رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا نے اگست میں ایکشن ان ایڈ سول آف سول پاور آرڈینس نافذ کیا تھا جس کے تحت مسلح فورسز کو کسی بھی فرد کو صوبے میں کسی بھی وقت، کسی بھی جگہ بغیر وجہ بتائے اور ملزم کو عدالت میں پیش کیے بغیر گرفتاری کا اختیار حاصل ہوگئے تھے۔
17اکتوبر کو چیف جسٹس وقار احمد شاہ اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ ڈویژن بینچ نے پاٹا ایکٹ 2018، فاٹا ایکٹ 2019 اور ایکشنز (ان ایڈ آف سول پاورز) ریگولیشن 2011 کی موجودگی میں ایکشنزآرڈیننس 2019 کو کالعدم قرار دیا تھا۔
پشاور ہائی کورٹ میں مختلف افراد کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی تھیں جن میں خیبرپختونخوا کے حراستی مراکز میں قید لوگ بھی شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا خصوصی اختیارات آرڈیننس کے خلاف دو درخواستیں ایڈووکیٹ شبیر حسین گگیانی کی جانب سے دائر کی گئیں تھیں۔
اپنے فیصلے میں پشاور ہائی کورٹ نے 2019 کے مذکورہ آرڈیننس کو غیرقانونی قرار دیا تھا جس کے تناظرمیں صوبہ خیبرپختونخوا کے سیکریٹری داخلہ کو تمام حراستی مراکز کو قانون کے مطابق 24 گھنٹے میں سب جیل قرار دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔
اسی طرح خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل کو آئندہ 3 روز میں تمام سب جیلوں کا کنٹرول سنبھالنے کی ہدایت دی تھی۔
ساتھ ہی پشاور ہائی کورٹ نے حراستی مراکز میں قید ان تمام افراد کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا جن پر 90 روز کے دوران کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا تھا اور جن پر مقدمہ درج ہوا تھا ان کے حوالے سے کہا تھا کہ انہیں قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں سیکریٹری داخلہ خیبرپختونخوا اور آئی جی لوگوں کی زندگی اور آزادی کے ذمہ دار ہوں گے۔
پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا کے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی کو حراستی مراکز میں قید افراد کی فہرست تیار کرکے لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں پیش کرنے کا کہا تھا اور فہرست پیش کرنے کے لیے 7 روز کا وقت دیا تھا۔
تاہم پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے وزیر قانون اور وفاقی حکومت نے 46 سوال اٹھائے تھے، اس میں آئین کے آرٹیکل (3)245 کی نشاندہی بھی کی گئی تھی جس کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت مسلح فورسز سے متعلق معاملے میں ہائی کورٹ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت کسی دائرہ کار کا استعمال نہیں کریں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 افراد ہلاک، 2 ایس ایچ اوز زخمی
01/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
چاغی اور پشین میں سیکیورٹی کارروائیاں، 21 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
01/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5056 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C