سیکیورٹی فورسز کی کوئٹہ میں بڑی کارروائی، لشکر جھنگوی کا اہم کمانڈر شیخ ممتاز عرف فرعون مارا گیا
👁️ 75 بار دیکھا گیا
سیکیورٹی فورسز کی کوئٹہ میں بڑی کارروائی، لشکر جھنگوی کا اہم کمانڈر شیخ ممتاز عرف فرعون مارا گیا
کراچی + کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک/ڈیلی اردو) سنٹرل جیل کراچی سے فرار ہونے والا کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کا اہم کمانڈر اور مطلوب دہشت گرد شیخ ممتاز عرف فرعون ساتھیوں سمیت کوئٹہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشترکہ آپریشن میں مارا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دہشت گرد شیخ ممتاز دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سنٹرل جیل توڑ کر فرار ہوگیا تھا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشترکہ آپریشن میں دہشت گرد کے دیگر تین ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ شیخ ممتاز کے دیگر ساتھیوں میں ہنزلہ اور سمیر شامل ہیں جبکہ ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔
مشترکہ آپریشن میں ہلاک ہونے والا دہشت گرد کراچی میں پولیس اہلکاروں اور شیعہ ٹارگٹ کلنگ، جیل توڑنے اور سنگین نوعیت کے جرائم میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو مطلوب تھا۔ ہلاک دہشت گرد کی گرفتاری کے لئے سی ٹی ڈی کی طرف سے مختلف علاقوں میں کاروائیاں جاری تھیں۔
واضح رہے کہ ستمبر 2017 میں مقامی ذرائع ابلاغ میں خبر آئی تھی کہ سنٹرل جیل کراچی سے فرار ہونے والے خطرناک دہشت گرد افغانستان پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد شیخ ممتاز عرف فرعون اور محمد احمد عرف منا 13 جون کو کراچی سنٹرل جیل سے فرار ہوئے تھے جو اب افغانستان پہنچ چکے ہیں۔
ملزم شیخ محمد عرف فرعون اور احمد خان عرف منا کو 2013 میں سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا تھا، ملزمان 33 سنگین مقدمات میں ملوث ہیں اور ان پر 40 افراد کو قتل کرنے کا الزام ہے جن میں زیادہ تر پولیس اہلکار اور شیعہ افراد شامل ہیں۔
ملزم احمد منا کو ایک کیس میں 10 سال قید کی سزا بھی ہوچکی تھی۔ قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے پرسپرنٹنڈنٹ اورڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت 12اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں کی جانب سے اس حوالے سے رپورٹ محکمہ داخلہ میں جمع کرائی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ دونوں دہشت گرد سنٹرل جیل سے فرار ہونے کے بعد فوری طور پر بلوچستان گئے اور وہاں سے چمن کے راستے افغانستان فرار ہوگئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
ایڈنبرا حملے: برطانوی وزیراعظم نے واقعات کو 'مسلمان دشمنی' قرار دے دیا
21/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
لبنان سے انخلا نہیں ہوگا، اسرائیلی فوج سکیورٹی زونز میں موجود رہیگی، وزیر دفاع
21/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C