08/May/2024

سی ٹی ڈی نے اس سال 91 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، آئی جی خیبر پختونخوا

👁️ 28 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سی ٹی ڈی نے اس سال 91 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، آئی جی خیبر پختونخوا

سی ٹی ڈی نے اس سال 91 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، آئی جی خیبر پختونخوا

پشاور (ڈیلی اردو) انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) خیبر پختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) دہشتگردوں کے خلاف جوانمردی سے لڑ رہا ہے۔

پشاور میں نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی نے کہا کہ رواں سال سی ٹی ڈی نے 91 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

آئی جی اختر حیات کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر عظمت، اکبر اور دیگر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال 43 پولیس اہلکار شہید ہوئے جہاں جنوبی اضلاع میں سب سے زیادہ 34 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

آئی جی کے پی کا کہنا تھا کہ شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو بروقت شہداء پیکیج مل رہا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C