سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، القاعدہ، ٹی ٹی پی اور لشکر جھنگوی کے 22 دہشت گرد گرفتار
👁️ 34 بار دیکھا گیا
سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، القاعدہ، ٹی ٹی پی اور لشکر جھنگوی کے 22 دہشت گرد گرفتار
لاہور (بیورو رپورٹ) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں کے 22 دہشت گرد گرفتار کر لئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق کارروائیاں لاہور، مظفرگڑھ، اٹک، ننکانہ صاحب، بہاول نگر، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، لودھراں، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، چکوال، ملتان اور فیصل آباد میں کی گئیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو لاہور سے گرفتار کیا گیا جبکہ اٹک سے القاعدہ کے ایک خطرناک کارکن کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، 3 ہینڈ گرنیڈ، 8 ڈیٹونیٹر، 32 فٹ حفاظتی فیوز وائر، ایک آئی ای ڈی بم، پرائما کارڈ، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت محمد عبداللہ، حمید اللہ، کمال خان، سید محسن رضا، اللہ دتہ ثاقب، محمد ندیم، سعد منظر، معظم حیات، محمد اکرم خان، محمد رمضان، فیروز خان، محمد زوہیب ہاشمی، محمد شعیب، یاسر رحمان جگرانوی، آصف خان، سعید خان، سید رسول، امیر اللہ، محمد عمر، انور شاہ، وارث خان، محمد احمد اور محمد صدیق شامل ہیں۔ جن کا تعلق کالعدم تنظیموں تحریک طالبان پاکستان، القاعدہ، لشکر جھنگوی اور بلوچستان لیبریشن آرمی سے ہے۔
دہشت گرد مختلف مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ رواں ہفتے میں 743 کومبنگ آپریشنز کے دوران 104 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے جبکہ کومبنگ آپریشنز میں 27062 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نائجر میں داعش کے دو حملے، 57 سکیورٹی اہلکار ہلاک
25/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر جھڑپ، گلستان سیکٹر میں متعدد افغان طالبان ہلاک
25/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26328 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15577 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11863 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9180 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7462 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5264 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C