شام میں امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کا اہم رہنما ہلاک
👁️ 205 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کا اہم رہنما ہلاک
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی حکام کا کہنا ہے کہ شام میں امریکی فوج کی ایک کارروائی کے دوران القاعدہ کے ایک رہنما کو ہلاک کر دیا گیا ہے، جو تین امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث تھا اور نام نہاد دولت اسلامیہ سے بھی براہِ راست تعلق رکھتا تھا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق جمعے کے روز شمال مغربی شام میں کی گئی کارروائی میں بلال حسن الجاسم ہلاک ہوئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ نام نہاد دولت اسلامیہ کے اُس گروہ سے براہِ راست منسلک تھے جس نے امریکی اور شامی شہریوں کو ہلاک اور زخمی کیا۔
سینٹکام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا کہ تین امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ایک دہشت گرد کا ہلاک ہونا اس عزم کا ثبوت ہے کہ امریکی افواج اپنے اہلکاروں پر حملہ کرنے والوں کا تعاقب جاری رکھیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جو بھی امریکی شہریوں یا فوجیوں پر حملہ کرے گا، حملے کی منصوبہ بندی کرے گا یا اس کی حوصلہ افزائی کرے گا، اس کے لیے کوئی جگہ محفوظ نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ 13 دسمبر 2025 کو شام کے شہر پالمیرا میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سے امریکہ شام میں نام نہاد دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کر رہا ہے۔ اس کارروائی کو ’’ہاک آئی سٹرائیک‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔
سینٹکام کے مطابق اب تک شام میں 100 سے زائد ٹھکانوں اور اسلحہ خانوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ اسی ماہ کے اوائل میں امریکی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ 20 دسمبر سے 29 دسمبر کے دوران نام نہاد دولت اسلامیہ کے خلاف 11 کارروائیاں کی گئیں، جن میں گروہ کے 25 کارکنوں کو ہلاک یا گرفتار کیا گیا۔
اگرچہ دسمبر 2024 میں شام کی طویل خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد بشار الاسد کی حکومت ختم ہو گئی، تاہم ملک میں صورتحال بدستور نازک ہے۔ اس وقت احمد الشرح، جو اپنے جنگی نام ابو محمد الجولانی کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
نام نہاد دولت اسلامیہ شام میں کمزور ضرور ہوئی ہے، تاہم گروہ اب بھی سرگرم ہے اور 2025 سے شمال مغربی شام میں کرد قیادت والی فورسز پر حملے کر رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 254 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 248 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 302 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4829 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3641 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2323 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C